کراچی (این این آئی) اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال (یونیسف) کے مطابق پاکستان میں تقریباً 15 لاکھ بچوں کو ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ بچوں میں سے 57 فیصد نے شرم، خاندانی ردعمل اور بدنامی کے خوف سے کسی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ یونیسف نے والدین کو بچوں کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک بلا روک ٹوک رسائی سے خبردار کرتے ہوئے ان کی آن لائن سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی پر زور دیا ہے۔ ادارے نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے کو بھی ایک ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آن لائن جنسی ہراسانی کے واقعات میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا حصہ 44 فیصد رہا جبکہ متاثرہ بچوں کے بیان کردہ 85 فیصد واقعات میں مبینہ ملزم ان کا جاننے والا شخص تھا۔ یونیسف نے بچوں کو نازیبا تصاویر اور پیغامات بھیجنے، ان کی نجی تصاویر طلب کرنے، تصاویر پھیلانے اور بلیک میل کرنے کو آن لائن جنسی ہراسانی کی اہم صورتیں قرار دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- امریکہ’ پاکستانی کمیونٹی کا شاندار فیملی فیسٹیول ‘700سے زائد افراد کی شرکت
- 117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں
- امریکی مڈٹرم الیکشن،ایلون مسک درجنوں ملین ڈالرز فنڈز دینے والوں میں سب سے آگے
- اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی، اخبارات کی ترسیل بحال
- پیرس:انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء کے افتتاحی روز پاکستان کی بھرپور شرکت
- مساج سیٹرزغیراخلاقی سر گرمیوں کا گڑھ پولیس اہلکار حصہ لیکر سر پرست
- لاہور:پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری’ ملزمان گرفتار’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم گورنر ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں۔
- پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم جاری’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر بڑا اضافہ امریکی تیل 100 ڈالرفی بیرل سے یجاوز کر گیا
- فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
- ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
- صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
- 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
- 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
- کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
- کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
- سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
- غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
- اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
