Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پر تشدد مظاہرے مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ
    • اساتذہ کے ای ٹرانسفر رائونڈ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
    • ختم نبوت کانفرنس ٹائون شپ لاہور سے مولانا امجد خان’ صاحبزادہ مولانا خواجہ عزیز احمد’ مفتی محمد حسن’ مفتی رضوان عزیز’ مولانا عبدالنعیم و دیگر خطاب کررہے ہیں۔
    • کراچی:کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پریز لمیٹڈ پر جہازوں سے کھاد اتاری جارہی ہیں۔
    • بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بے قابو ٹرک نے 13افراد کو کچل ڈالا
    • عااُمت کا اجماع’ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج’ علماء کرام لمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹائون شپ کے زیراہتمام کانفرنس میں قراردادیں پیش
    • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایئر ٹریفک کنٹرولر کا عالمی دن 20 اکتوبر کو منایا جائیگا
    • بامقصدگفتگو کی خواہش ہو تو خوش آمدیدکہیں گے: طارق فضل چوہدری
    • پاکستان میں سائبر جرائم کی شکایات میں 1 سال کے دوران 43 ہزار سے زائد اضافہ
    • سائبر کرائم میں ملوث 1129 ملزم گفرتار ساڑھے 10 کروڑ ریکور شہریوں پر ڈیجیٹل تحفظ یقینی بنائیں گئی علی ناصر رضوی
    • اسرائیل،عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی  کا سب سے خطرناک سکینڈل سامنے آ گیا
    • کولکتہ میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ،ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی
    • پولیس صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عبادتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہی
    • صدرجوزف عون کا جنوبی لبنان میں سکیورٹی خلا روکنے کیلئے عالمی انتظام کا خیرمقدم
    • مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع
    • مفت وائی فائی کا استعمال ذاتی معلومات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے:این سی سی آئی اے
    • تھل ڈیزرٹ ریلی میں حادثہ معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق
    • سی ٹی ڈی کارروائیاں’کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد گرفتار
    • امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے فیملی فیسٹیول کے موقع پر لی گئی تصاویر۔
    • پاک فوج اور محکمہ صحت آزاد کشمیر کا ایل او سی پر فری میڈیکل کیمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک)117 سال کی عمر میں کامیل مارا کو یہ فکر نہیں کہ وہ خود کو دنیا کی معمر ترین خاتون ثابت کرسکیں یا البانیہ کے حکام کو یقین دلا سکیں کہ وہ ابھی تک مری نہیں۔ایک ایسی خاتون جن کی پیدائش خلافت عثمانیہ کے عہد میں ہوئی اور 36سال کی عمر میں دوسری جنگ عظیم کا اختتام دیکھا، ان کی توجہ تاحال اس بات پر مرکوز ہے کہ زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے کہا کہ ‘زندگی ماؤنٹ Tomorr میں موسم بہار کی طرح خوبصورت ہے’۔یہ البانیہ کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہے جو ان کے گاؤں Ferras سے کچھ فاصلے پر موجود ہے۔کامیل مارا نے پھلوں کے درختوں سے گھرے گاؤں میں لگ بھگ پوری زندگی گزاری، جہاں وہ اپنی غذا خود اگاتی جبکہ مویشیوں کا خیال رکھتی رہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپ کی زندگی اتنی ہی طویل ہوتی ہے جتنا خدا کا حکم ہوتا ہے۔متعدد سرکاری دستاویزات میں کامیل مارا کی تاریخ پیدائش 19 اگست 1909 درج ہے اور اس طرح وہ ابھی دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دی جانے والی برطانیہ کی ایتھل کیٹرہم سے 2 دن بڑی ہیں۔درحقیقت دنیا بھر میں متعدد افراد جن کی عمر کافی زیادہ ہوتی ہے، ان خطوں میں دستاویزات کا نظام کافی ناقص ہوتا ہے۔مگر کامیل مارا کے پاس ایسا ریکارڈ موجود ہے جو بظاہر ان کی عمر کی تصدیق کرتا ہے۔ان کے رشتے داروں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے 1945 میں جاری کیے گئے برتھ سرٹیفکیٹ، 1975 میں جاری کیے گئے پاسپورٹ اور ایک حالیہ شناختی کارڈ کے ساتھ رابطہ کیا۔ان تمام دستاویزات میں ان کی تاریخ پیدائش یکساں ہے۔ان کی عمر نے مقامی انتظامیہ کو بھی حیران کر دیا ہے جن کی جانب سے خاتون کی پنشن کو اس وقت روک دیا گیا، جب وہ 100 سال کی ہوئیں۔کامیل مارا کے 80 سالہ بیٹے حسن نے بتایا کہ ‘حکام کو یقین نہیں کہ میری ماں ابھی بھی زندہ ہیں، جس کو ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کیے گئے’۔یہی وجہ ہے کہ اکتوبر 2026 کے شروع میں حکومت نے کامیل مارا کے لیے خصوصی ریاستی پنشن جاری کرنے کا اعلان کیا۔تو ان کی طویل زندگی کا راز کیا ہے؟ اس کا ممکنہ جواب کامیل مارا کی عادات اور طرز زندگی میں چھپا ہوا ہے۔وہ علی الصبح احاطے کی صفائی کے لیے اٹھتی ہے، پھولوں کو پانی دیتی ہیں اور مرغیوں کو دانہ ڈالتی ہیں، جس کے بعد اپنی پسندیدہ کافی پیتی ہیں۔وہ اب بھی اپنے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کرنا پسند کرتی ہیں جس کے دوران انار کو بھی توڑتی ہیں۔ان کے بیٹے کے مطابق ‘میری ماں کو کبھی ڈاکٹر کے پاس جانا نہیں پڑا، ان کی صحت بہت اچھی ہے’۔کامیل مارا کے شوہر کا انتقال 36 سال قبل ہوا تھا مگر اب بھی وہ ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسکراتی ہیں۔اب تک وہ اپنے اردگرد خاندان کی 5 نسلوں کو پرورش پاتے دیکھ چکی ہیں۔ان کے پاس لگ بھگ 100 سال پرانی ان کی اپنی ایک تصویر بھی ہے جو اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 18 سال تھی۔
    خاتون

    Khabrain News

      Keep Reading

      اساتذہ کے ای ٹرانسفر رائونڈ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

      ختم نبوت کانفرنس ٹائون شپ لاہور سے مولانا امجد خان’ صاحبزادہ مولانا خواجہ عزیز احمد’ مفتی محمد حسن’ مفتی رضوان عزیز’ مولانا عبدالنعیم و دیگر خطاب کررہے ہیں۔

      کراچی:کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پریز لمیٹڈ پر جہازوں سے کھاد اتاری جارہی ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.