Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
    • ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
    • صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
    • 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
    • 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
    • کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
    • کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
    • سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
    • غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
    • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
    • جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو مسترد کردیا
    • 24گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417حملے 800جنگجو ہلاک سعودیہ کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان
    • ایمرجنسی کی واپسی کی شرط پر مزاکرات نہیں ہونگے رانا ثنا اللہ
    • وزارت اطلاعات نے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کا دعویٰ مسترد کردیا
    • سانحہ کار ساز کے شہداء کی 19 ویں برسی دہشتگردی اور تشدد جمہوریت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے بلاول بھٹو
    • پنجاب کو خطے میں لائیو سٹاک کا ہب بنانا ہدف ہے مریم نواز
    • اسرائیل سے ویانا کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ اقوام متحدہ کا وفد بھی مسافروں میں شامل
    • ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میںنیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان
    • آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانے کیلئے 17 واٹس ایپ کالز کا انکشاف بھارت کایلعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشر گرد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم اورمساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے، غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی اشرافیہ کے برابرتعلیمی مواقع ملنے چاہئیں، آج وزیر اعظم نہیں بلکہ حقیقی خادم کی حیثیت سے آپ کے سامنے ہوں۔ دانش سکول اسلام آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی ہے۔غریب خاندانوں کے ذہین بچے اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش سکولز پردستاویزی فلموں اور طلبہ کے تاثرات و کامیابیوں نے دل چھو لیے، ان کی کامیابیاں انتہائی متاثر کن ہیں، خیبرپختونخوا کی باصلاحیت بچی کی جدوجہد کامیابی اورحوصلے کی مثال ہے، اس نے امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ۔ خصوصی صلاحیتوں کی حامل بچی کی داستان کو غیر متزلزل عزم کی کہانی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عظیم پاکستانی، محنتی، باوقار اور علم دوست باپ کی بیٹی ہے، غریب والد کے پاس بیٹی کی تعلیم کیلئے مالی وسائل نہیں تھے،محنت کش والدین شدید گرمی اور سردی میں حلال روزی کماتے ہیں، محدود آمدن کے باعث والدین بچوں کی تعلیم اور صحت کیاخراجات پورے نہیں کرپاتے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان غیر معمولی ذہانت، جذبے اور زندگی سے بھرپور ہیں،نوجوان اپنی ذہانت اورمحنت سے پاکستان کوعالمی سطح پر نمایاں مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالی مشکلات کے باعث کوئی ذہین بچہ معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، غریبوں کے بچے ایچی سن جیسیاداروں میں تعلیم کا تصوربھی نہیں کرسکتے،اسی وژن کے تحت 2010 میں دانش اسکولز کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد بچوں کومعیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے ذہین بچوں کومعیاری تعلیم دینی ہے، بہاولپور کی ہونہار بچی نے عزم اور ہمت سے تعلیم حاصل کی اور آج ڈاکٹر بن کرانسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ دانش سکولزمعروف تعلیمی اداروں سے بھی بہترثابت ہوں، انصاف، میرٹ اورمساوی مواقع پرمبنی معاشرہ قیام پاکستان کی اساس ہے،ہمارے آبا اجداد نے خوشحال پاکستان کیلئے 1947میں ہجرت کی ہمیں محاسبہ کرنا ہوگا کہ ہم بزرگوں کے خواب کی تعبیر کے کتنے قریب ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش اسکولزکے طلبہ کی کامیابیاں دوسروں کیلئے مثال ہیں، مواقع ملنے پرمحروم طبقات کے بچے بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دانش سکولز کا دائرہ پنجاب سے نکل کرپورے پاکستان میں علم کی روشنی پھیلا رہا ہے، جہاں جدید آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کی لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی۔اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں دانش سکولز زیر تعمیر ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے،تعلیم سے دانش کشید کرنے کیلئے دانش اسکول جیسے اداروں کی ضرورت تھی،وژن کا مقصد مستقبل کی نسلوں کی تعلیم وتدریس کا انتظام کرنا تھا۔خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ دانش کا یہ سفر فکر،جستجو ،تحقیق اور ترقی کا سفر ہے ،امید ہے آئندہ نسلیں اس پہلے قدم کو منزل تک پہنچانے کا ذریعہ سمجھیں گی۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا شہبازشریف کوسیاستدان اورخادم پنجاب وپاکستان کے طورپرجانتی ہے وہ بہترین اصلاحات کرنے والے رہنما ہیں،انہوں نے بچوں کیلئے سکالرشپس اورپنجاب دانش اتھارٹی کی بنیاد رکھی جو اب پاکستان دانش اتھارٹی کے طور پر کام کر رہی ہے۔دانش اسکول اسلام آباد کی طالبہ ایمن علی گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا کہتے تھے بیٹا کچھ کرکے اورکچھ بن کر دکھانا ہے مگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوجاتی تھی۔دانش اسکول میں داخلہ ملنے پر بابا کیچہرے پر خوشی تھی،اسکول دیکھ کر لگا کہ بابا کے خواب کی تعبیر مل گئی، آج اتنے بڑے اسٹیج پر پہنچ کر خوشی کی انتہا نہیں۔انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں موجود تمام بچے بلاتفریق پاکستانی ہیں۔دانش اسکول اسلام آباد کے ایک اور طالبعلم زاہد گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں داخلہ ملنے پر بہت خوشی ہے، معیاری تعلیم کے ساتھ سائنس لیبارٹریز اور کھیلوں کی سہولتیں بھی میسر ہیں ۔زاہد گل نے اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرم ایجنسی کے نجی اسکول کی فیس ادا کرنا مشکل تھا، میرے والد بزرگ ہیں اورآمدن کا کوئی ذریعہ نہیں، میرا بھائی لوگوں کی بھیڑ بکریاں چراتا ہے۔ اتوار کو کباڑ بیچ کر میں اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرتا تھا، بچوں کی کہانیاں سن کر وزیراعظم سمیت شرکا آبدیدہ ہوگئے۔اس موقع پر شہبازشریف نے طالبعلم زاہد گل کو گلے لگا کر حوصلہ دیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کو دانش اسکول اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ اسکول 30ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں کلاسز ششم ،ہفتم اور ہشتم سے شروع کی گئی ہیں۔ ہرکلاس میں 120بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف علاقوں سے360 ہونہار بچے، بچیوں کوسو فیصد میرٹ کی بنیاد پر داخل کیا گیا ہے، فی الحال 38 اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے، ضرورت کے مطابق تدریسی اسٹاف میں اضافہ کیا جائیگا۔اسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے اکیڈمک بلاکس الگ الگ ہیں، ہربلاک میں 24کلاس رومز، آئی ٹی، سائنس، ربوٹکس لیبز قائم کی گئی ہیں،ای لائبریری اور آرٹ روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات

      ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔

      صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.