Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
    • ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
    • صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
    • 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
    • 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
    • کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
    • کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
    • سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
    • غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
    • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
    • جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو مسترد کردیا
    • 24گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417حملے 800جنگجو ہلاک سعودیہ کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان
    • ایمرجنسی کی واپسی کی شرط پر مزاکرات نہیں ہونگے رانا ثنا اللہ
    • وزارت اطلاعات نے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کا دعویٰ مسترد کردیا
    • سانحہ کار ساز کے شہداء کی 19 ویں برسی دہشتگردی اور تشدد جمہوریت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے بلاول بھٹو
    • پنجاب کو خطے میں لائیو سٹاک کا ہب بنانا ہدف ہے مریم نواز
    • اسرائیل سے ویانا کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ اقوام متحدہ کا وفد بھی مسافروں میں شامل
    • ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میںنیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان
    • آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانے کیلئے 17 واٹس ایپ کالز کا انکشاف بھارت کایلعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشر گرد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشر گرد ہلاک

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی، کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، خضدار میں مسلح افراد نے ماربل فیکٹری پر حملہ کرکے18مزدوروں کو اغوا کرلیا، ایک زخمی بھی ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17اکتوبر کو پنج پائی میں دہشت گردوں کی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، اس کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔علاوہ ازیں خضدار میں آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، اس آپریشن کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی اور بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ادھر بلوچستان کے ضلع خضدار کے دور دراز علاقے نال میں ہفتے کی شام نامعلوم مسلح افراد نے ایک ماربل فیکٹری پر حملہ کر کے وہاں کام کرنے والے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حملے کے دوران ایک مزدور فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ حملہ آور فیکٹری سے دو گاڑیاں اور ایک لوڈر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ خضدار شہر سے تقریباً 35سے 40کلومیٹر دور بیسار پہاڑی کے قریب پیش آیا جہاں نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو اور ان کے بیٹے شاہ میر بزنجو کی ماربل فیکٹری واقع ہے۔ انکے مطابق ہفتے کو رات گئے درجنوں مسلح افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فیکٹری میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس دوران ایک مزدور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسے ٹانگ میں گولی لگی۔زخمی مزدور کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے اور طبی ذرائع کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق خضدار کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور فیکٹری سے دو گاڑیاں اور ایک لوڈر بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے، اب تک کسی مسلح گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
    دہشت گرد

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات

      ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔

      صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.