بیروت، جدہ، ریاض، نیویارک، قاہرہ ( نیوز ایجنسیاں) یمنی فوج کے 24گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417حملے ، 800جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے، ادھر مصر نے سعودی عرب کے دفاع کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جدہ ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن اچانک معطل ہوگیا ، 45 منٹ بعد پرواز کو لینڈنگ کی اجازت ملی، دوسری جانب امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے۔ یمنی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے خلاف 1417حملے کئے گئے جن میں 800جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی نے بتایا کارروائیوں میں 190سے زائد بکتر بند گاڑیوں اور دیگر فوجی سازوسامان کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا، حملوں میں حوثی ملیشیا کے مورچوں اور فائرنگ کی پوزیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ان کارروائیوں میں جنگی طیاروں، ڈرونز، فیلڈ آرٹلری اور متعدد راکٹ لانچنگ سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔ادھر سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ترجمان سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ سعودی ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کے 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث نجران کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے۔دریں اثناء سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر اچانک فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اور ایوی ایشن حکام نے 45منٹ بعد فضا میں چکر لگانے والی 30پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔فلائٹ ڈیٹا کے مطابق آپریشن کی عارضی بندش کے دوران مختلف ممالک سے جدہ پہنچنے والی متعدد پروازیں لینڈنگ کی کلیئرنس کی منتظر رہیں جبکہ ایئرپورٹ دوبارہ کھلنے کے بعد کئی طیارے لینڈنگ کے لیے اپروچ پر آگئے۔ تاہم فراہم کردہ فلائٹ ڈیٹا میں آپریشن معطل کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ادھر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی، خفیہ معلومات، فوجی تربیت اور جنگی حکمت عملی سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران حوثیوں کو ڈرونز، میزائلوں، ریڈار اور دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی میں بھی معاونت کر رہا ہے۔اخبار نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے مخالف اتحاد کی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار حوثی جنگجوں کے ساتھ اگلے محاذوں پر بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جدید فوجی کارروائیوں اور حکمت عملی سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے تربیت اور تکنیکی معاونت حاصل رہی ہے۔ دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے درخواست کی تو مصر حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف مملکت کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق السیسی نے مصری ملٹری اکیڈمی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو نقصان پہنچنے یا اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں مصر خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایت اور درخواست پر دفاعی تعاون کیا جاسکتا ہے، تاہم اس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری ضروری ہوگی۔مصری سرکاری میڈیا کے مطابق صدر السیسی کی درخواست پر پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو طلب کیا گیا، جس میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے ممکنہ تعاون پر غور کیا جانا تھا۔مصر 2015 میں یمن میں سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد میں شامل ہوا تھا، تاہم اس کا کردار زیادہ تر بحیرہ احمر میں بحری راستوں کے تحفظ تک محدود رہا ہے۔
حوثی ہلاک
بریکنگ نیوز
- فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
- ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
- صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
- 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
- 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
- کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
- کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
- سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
- غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
- اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
- جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو مسترد کردیا
- 24گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417حملے 800جنگجو ہلاک سعودیہ کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان
- ایمرجنسی کی واپسی کی شرط پر مزاکرات نہیں ہونگے رانا ثنا اللہ
- وزارت اطلاعات نے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کا دعویٰ مسترد کردیا
- سانحہ کار ساز کے شہداء کی 19 ویں برسی دہشتگردی اور تشدد جمہوریت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے بلاول بھٹو
- پنجاب کو خطے میں لائیو سٹاک کا ہب بنانا ہدف ہے مریم نواز
- اسرائیل سے ویانا کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ اقوام متحدہ کا وفد بھی مسافروں میں شامل
- ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میںنیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان
- آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانے کیلئے 17 واٹس ایپ کالز کا انکشاف بھارت کایلعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
- بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشر گرد ہلاک
