سرگودھا(این این آئی)ساڑھے چھ لاکھ عوض شادی کے دو روز بعد دلہن کو چھوڑ کر بھاگ گئی پولیس نے فراڈیہ گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس ملزمان کی تلاش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کندیاں میں کچہ ملی خیل کے محمد جاوید خان سے خانقاہ سراجیہ کے محمد وارث اورسیفن پل کے محمد اقبال نے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض جوہر آباد کی خاتون صبا سے شادی کروائی جو شادی کے دو روز بعد شوہر کا گھر چھوڑ کر بھاگ گئی پولیس تھانہ کندیاں نے متاثرہ دولہا محمد خان جاوید کی مدعیت میں فراڈیہ گینگ کے خلاف زیر دفعہ 420 ت پ مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔
