کراچی(این این آئی)کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، جسے ضابطے کی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایدھی حکام کے مطابق واقعہ ضیاء کالونی کی گلی نمبر 12 میں مکان نمبر 425 پر پیش آیا، جہاں سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت عمان کے نام سے ہوئی ہے۔ایدھی حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان کی موت مبینہ خودکشی کے باعث ہوئی، تاہم واقعے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
