ملتان( خبرنگار) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ندیم قریشی نے ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کی گاڑی تلے کچلے جانے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ معصوم بچے کی جان لینے کے ذمہ دار ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ملزم توقیر نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر گاڑی کے نیچے روند کر معصوم وسیم عباس کی جان لی۔جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ ایک یتیم اور معصوم بچے کی اس المناک انداز میں موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرانے کا مقصد اس سفاک واقعے کی جانب حکومت اور متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کرانا اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کی آواز بلند کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وسیم عباس کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔معصوم بچے کی موت نے ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کو افسردہ کر دیا ہے۔متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
ندیم قریشی
بریکنگ نیوز
- فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے شاندار استقبال ایرانی اعلی حکام سے ملاقاتیں اہم اموار پر بات چیت
- نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
- پنجاب کی دیہات کی ترقی کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی
- شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ
- KPKگورنر راج ایمرجنسی کیخلاف درخواستیں اٹارنی جنرل کو نوٹس جواب طلب
- امریکا نے مشرقِ وسطی میں 23 بار رجیم چینج میں حصہ ڈالا؛ خصوصی ایلچی نے بھانڈا پھوڑ دیا
- سمندر میں امریکی جہاز کی موجودگی پر چین برہم’دراندازی قرار دیکر نگرانی کے لئے دستے روانہ
- صدر ٹرمپ کا نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہائوس
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی صدرمسعود پزشکیان’ باقر قالیباف اورمحسن رضائی سے ملاقات کررہے ہیں۔
- نظام میں بہتری کیلیئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگریز محمد اورنگزیب
- گاڑی سے حملے کا شکار ہونے والی آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی
- عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین ریاض کیخلاف ہتک عزت مقدمہ جیت لیا
- پاکستان اور امریکا کیلئے ٹیکنالوجی میں تعاون انتخاب نہیں، ضرورت ہے: رضوان سعید شیخ
- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں: الیگزینڈر جان ملک
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کنیئرڈ کالج کے 89 ویں کانووکیشن میں طالبہ کو گولڈ میڈل دینے کے بعد والدین کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- اسلام آباد:چھاتی کے کینسر کے حوالے سے سالانہ آگاہی مہم کے موقع پر ایوان صدر گلابی روشنیوں سے منور ہے۔
- یتیم بچہ سپرد خاک قاتل کا ریمانڈ وکلاء نے ملزم پیٹ ڈالا
- شنگائی تعاون تنظیم کے ایجنڈے پر عمل درآ مد کیلئے پر عزم اسحاق ڈار
- محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے عمران خان ہی ہٹا سکتے ہیں: شوکت یوسفزئی
