لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر ساندہ لاہور کا دورہ کیا اور عملے کی عدم موجودگی پر سخت ناراضی کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران عملے کا موجود نہ ہونا صریحاً فرائض سے کوتاہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر حاضر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا، انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ نادرا سنٹرز میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
لاہور، محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر کا دورہ، عملے کی عدم موجودگی پر اظہار ناراضی، تادیبی کارروائی کا حکم

