لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے حق مہر’ علیحدہ رہائش اور زچگی کے اخراجات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شکیلہ بی بی کی درخواست منظوری کا فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ الگ رہائش، حق مہر اور زچگی کے اخراجات دینے کا تحریری معاہدہ ہوا۔ بیوی نے تین سال بعد معاہدہ پر عمل نہ ہونے پر عدالت میں عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی بیوی کو ایک تولہ سونا بطور حق مہر اور 30 ہزار روپے زچگی کے اخراجات دینے کا تحریری معاہدہ کا قانونی تعین کیا جائے جبکہ نابالغ بچوں کا ماہانہ نان و نفقہ کا معاملہ اور دیگر ازدواجی حقوق سے الگ دیکھا جائے۔ فیصلہ کے مطابق فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ نے قانونی نکات کا مکمل جائزہ نہیں لیا۔ عدالت نے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے دوبارہ خاتون کی درخواست پر فیملی کورٹ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی’ فیصلہ میان جسکتا کی گئی ہے کہ فیملی کورٹ 60 روز میں خاتون کی درخواست پر فیصلہ کرے۔ فیملی کورٹ کو دیکھنا ہوگا معاہدہ کی شرائط پر عمل کیا گیا یا نہیں ریکارڈ کے مطابق شوہر نے معاہدہ پر عمل نہ کرنے کا مقرر مدت کے اندر درخواست نہ دائر کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا۔
بریکنگ نیوز
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
- پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
- عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
- بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
- اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
- پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
- فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
- صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
- کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
- ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
- دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
- بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
- مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
- پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
- 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
- کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
- جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
