لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ جاری احکامات کے مطابق 13 پولیس افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیںنوٹیفکیشن کے مطابق مرزا انجم کمال بیگ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو فیصل آباد، طارق ملک کو ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد، شاہد نذیر کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی جبکہ جمشید علی کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان , اطہر محمود کو ڈی ایس پی جوڈیشل راولپنڈی، گل حسن خان کو ڈی ایس پی بٹالین ون پی سی لاہور، محمد عظیم کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سرگودھا، امجد محمود کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی، محمد شاہد کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور عبدالغفار کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چکوال ,طارق جاوید اور محمد سرفراز کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مظفرگڑھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس افسران کو نئی تعیناتیوں پر فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد ٹھٹھہ علی میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ سے ساس، سالی اور سالے کی بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق بیوی کی جانب سے خلع لینے اور بیلف کے ذریعے بچہ حاصل کرنے پر مشتعل ہو کر ملزم انتل عباس نے اپنے بھائی سنی کے ہمراہ فائرنگ کرکے ساس نجمہ بی بی، سالی شمائلہ اور سالے کی بیوی نازیہ بی بی کو قتل کر دیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ سمیت سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے راولپنڈی چکری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کے بیٹے سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو حادثے کی مکمل تحقیقات اور ڈمپر ڈرائیور کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
بریکنگ نیوز
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
- پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
- عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
- بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
- اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
- پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
- فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
- صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
- کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
- ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
- دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
- بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
- مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
- پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
- 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
- کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
- جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
