اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران سے ایل پی جی کی سپلائی مکمل بحال نہ ہوئی تو موسم سرما میں ریٹ ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ سکتا ہے، ایسوسی ایشن ایران سے ایل پی جی کی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے، جس کے بعد گزشتہ دو روز میں 30 سے 40 روپے فی کلو کمی آئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین نے بتایا کہ ایران سے ایل پی جی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے جبکہ موسم سرما میں ایل پی جی کے بحران کا خطرہ تاحال منڈلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر سے قبل لوڈ ہوکر پاک-ایران بارڈر پہنچنے والے ایل پی جی پارسلز کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، 16 اکتوبر تک جو بوزرز ایرانی ریفائنریز سے لوڈ ہوچکے تھے صرف ان کو ہی سرحد پار داخلے کی اجازت ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر تک لوڈ ہونے والی ایل پی جی کی مقدار 8 سے 9 ہزار ٹن ہے، یہ مقدار صرف تین روز کی ضرورت پوری کرے گی، ایران سے عارضی سپلائی سے ایل پی جی کا بحران حل نہیں ہوگا۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں بتدریج ریٹ کم ہورہا ہے، گزشتہ دو روز میں 30 سے 40 روپے کلو کی کمی واقع ہوئی ہے اورآئندہ دو سے تین روز میں مزید 30 روپے کلو کمی متوقع ہے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے ایران سے ایل پی جی کی درآمد پر 6 ماہ کے لیے ای آئی ایف چھوٹ کی تجویز وفاقی حکومت کو پیش کردی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر کو ممکنہ صورتحال سے گاہ کردیا ہے کہ موسم سرما کی کھپت پوری کرنے کے لیے پرانے مکینزم کی چھوٹ 6 ماہ تک بحال کی جائے۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ایران سے ایل پی جی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو موسم سرما میں ریٹ ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ سکتا ہے۔
قیمت کمی
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں ٹریکٹروں کیلئے خودکار ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری
- لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
- پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
- وزیر قانون سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
- PIA کی بین الاقوامی فضائوں میں واپسی کا سفر اہم مرحلے میں داخل
- کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
- پنجاب: نرسری تا پانچویں جماعت کے نئے نصاب کی کتابوں پر نظرثانی کا فیصلہ
- ایران سے پشاور کے شہری کو اغوا کرنیوالے ملزمان افغان شہری نکلے ‘ اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے:ایف آئی اے حکام
- پنجاب میں زرعی انقلاب کیلئے مریم نواز کے 10 بڑے اعلانات سالگرہ کا دن کسان بھائیوں کے نام
- ایران امریکہ جنگ سے بڑی تباہی پاکستان چین کا انتباہ
- ٹرمپ کیساتھ ملکر ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا نادر موقع موجود ہے: نیتن یاہو
- سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
- پٹرول 1.85 روپے ڈیزل 1.75 روپے مہنگا
- سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپسمیں ٹکرا گئیں، 68 افراد ہلاک
- لاہور:سابق گورنرسندھ محمدزبیرخبریں ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ فرنٹ فٹ میں خصوصی گفتگو کررہے ہیں۔
- اسٹیبلشمنٹ اورخان کے حالات مشکل ہے بہتر ہوں: محمد زبیر
- ریڈیو پاکستان حملہ کیس’ سہیل آفریدی صوبائی وزراء کے وارنٹ جاری
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک
