اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 12قبائلی اضلاع کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا ، جس میں خیبر پختونخوا کے جن اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے، وہاں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے جن اضلاع میں حدبندی نہیں ہوئی وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔تاہم فیصلے کے مطابق 12 قبائلی اضلاع میں حدبندیاں اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامی اداروں کو انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر ضروری اور انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ ونگ و انتخابی شیڈول پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے سماعت کے دوران آگاہ کیا تھا کہ صوبے کے اکثریت اضلاع میں انتخابی معرکے کے لئے بنیادی تیاریاں مکمل ہیں۔
الیکشن کمیشن
