لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہننورین نیازی کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے وکیل رانا مدثر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کوطبیعت میں خرابی کی شکایت پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے چند بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما رانا مدثر عمر نے الزام عائد کیا کہ نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل میں سہولیات کے شدید فقدان کا سامنا ہے۔
نورین نیازی

