سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میںنظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نقل و حرکت اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندیاں بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق گزشتہ ایک ہفتے سے گھر میں نظر بند ہیں۔ 30 اکتوبر 2026ء کو جامع مسجد سرینگرمیں ان کے خطاب کے بعد ان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی تھی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اپنی رہائش گاہ تک محدود ہیں اور اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے سے قاصر ہیں، جن میں نماز جمعہ کے موقع پر جامع مسجد میں خطبہ دینا اورمختلف تقریبات میں شرکت شامل ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں اور سیاسی رہنماؤں کی حالت زار پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا جو بھارتی جیلوں میں سخت اور غیر انسانی حالات میں قید ہیں اور اکثر بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممتاز کشمیری حریت رہنما اور کارکن جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر حمید فیاض، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام، نعیم احمد خان اور ظفر اکبر بٹ شامل ہیں، مختلف بھارتی جیلوں میں طویل عرصے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ارشد اقبال نے نظر بند سیاسی اور مزاحمتی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں، ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور ان کی جائیدادوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی بھی مذمت کی۔
بریکنگ نیوز
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان’ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
- ڈی ایف پی کی میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظر بندی کی مذمت
- رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے شرکا واک تھرو گیٹ سے گزر رہے ہیں۔
- پٹرولیم لیوی ختم مہ کی گئی تو دوبارہ سڑکوں پر ائیگئے حافظ نعیم الرحمن
- وزیراعلی کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل سے آگاہی کیلئے تحریک التوا ئے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- فیملی پنشن صرف بیوہ یا شوہر تک محدود کرنیکی پابندی غیر قانونی قرار
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
- پاکستان ایشن ٹیم اسکوائش چیمین 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب
- ویگو ڈالے کے ذریعے سرمایہ کاری نہیں کروائی جا سکتی: اسد عمر
- لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ‘ انسداد سموگ کارروائیاں تیز
- افغانستان ‘ پولیو کے 50 کیسز سامنے آ گئے، وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ
- انویسٹی گیشن آج
- DGISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
- پاکستان اور سوڈ ان میںسفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ ختم کرنے کا معاہدہ
- دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں یہ انبیائے کرام کی میراث ہے علمائے کرام
- زرعی صنعتی کیلئے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف مزید کم کرنیکا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
- پیراگوئے کے صدر کا بینک سکینڈل پر مواخذہ، عہدے سے برطرف اور نظربند
- بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
