لاہور (این این آئی)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر موبائل فون چوری کرنے اور شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے تین رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان دن کی روشنی میں دیدہ دلیری سے گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان گھروں کے دروازے کھلے دیکھ کر اندر داخل ہوتے اور موبائل فون اٹھا کر فرار ہو جاتے تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گھروں میں جھانکتے اور اندر داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے، جبکہ دورانِ واردات اسلحہ استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ایس ایچ او بادامی باغ افتخار عالم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، شیراز عرف سجو اور زمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- واسا کی واٹر ٹیسٹنگ کا بین الاقوامی معیار کے تحت ایکریڈیشن کا مرحلہ مکمل
- لاہور ،گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار
- وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، ”دھی رانی پروگرام” کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں گروپ فوٹو میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور معاون خصوصی علی ڈار بھی ہمراہ ہیں۔
- پاک فوج کا ضلع باغ میںمفت ویٹرنری کیمپ،1ہزارسے زائدجانوروں کامعائنہ
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائکیلں چوری
- بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی قیادت اہم رہنماوں پر عدم اطمینان کا انکشاف
- معدنیات خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں صاف توانائی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صنعتی پیداوار میں فعال کردار چاہتے اسحاق ڈار
- سکوک اجرا کا 10کھرب روپے کا سنگ میل عبورحکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کئلئے پر عزم ہے وزیر خزانہ
- سابق عالمی سکوا ئش چمپئن گوگی علائوالدین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم عطاء تارڑ پر سزا کی تلوار
- انڈر 19 ایشا کپ بھارت کامیاب فائنل میں پاکستان سے مقابلہ
- قرانی آیت والا ہار پہننے پر کرینی کپور کو قانونی نوٹس جاری
- اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت ملا حظہ کریں
- جیل میں عمران کی اہلیہ اور انکے وکلاء کی ملاقاتیں اچھی بات ‘ انکی قید ِ تنہائی ختم ہونی چاہیے:خواجہ سعد رفیق
- یو اے ای میں حادثہ’ بے قابو ٹرک نے 22گاڑیوں کو کچل دیا’ 14 افراد جاں بحق
- ملک کیلئے سبز ہلالی پرچم بلند کیا مگر ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ تک نہ ملا: گوگی علائوالدین
- خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
- رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک افراد بیان سن رہے ہیں۔
- مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں پابندیاں مزید سخت
- اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان بارنمائندگان کے ساتھ ای فائلنگ کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
