Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی اے ای امتحانات 2026 میں کامیابی کا تناسب 97.77 فیصد رہا
    • حج انتظامات میں بے ضابطگیوں ویزوں کے مبینہ غلط استعمال پر شدید برہمی
    • زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے مہنگی
    • انطالیہ: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ازبکستان کے وزیر زراعت علی شیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں مبینہ کرپشن رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • محکمہ اوقاف کے منیجر ز خالد’ کریم نواز بھٹہ اور نگران کو اینٹی کرپشن نے مختلف دنوں میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
    • دورے کا بڑا مقصد کارکنوں ‘ رہنمائوں سے ملاقات کرنا ہے: فریال تالپور
    • امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق
    • غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستان سے 2.4ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل کرنیکا انکشاف
    • گلگت بلتستان؛ یاسین میں مسافر گاڑی کا خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق
    • حضرت سلطان باہو کا 346 واں عرس عقیدت و احترام سے شروع ہوگیا
    • لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست پرپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نیشنل پاپولیشن کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • لاہور،سموگ کے پیش نظرتمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں طلباء کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
    • کاہنہ، فارم ہائوس پر شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ’ میٹا گلاسز پر پابندی کیلئے درخواست’ پنجاب حکومت کے وکیل آئندہ سماعت پر طلب
    • مبینہ مغویہ کی عدم بازیابی کیس ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ذاتی حیثیت میں طلب
    • خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر کے خلاف درخواست نمٹادی گئی
    • ازبکستان کی پاکستان کو بیجوں، باغبانی’ لائیوسٹاک شعبوں میںتعاون کی پیشکش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حج انتظامات میں بے ضابطگیوں ویزوں کے مبینہ غلط استعمال پر شدید برہمی

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(حبہ عباسی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس محض ایک معمول کی کارروائی کے بجائے حکومتی اور پارلیمانی نظام کی بے حسی اور مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ایک کھلی فردِ جرم بن کر سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں اراکینِ اسمبلی نے خطیبِ پارلیمنٹ کی مبینہ تضحیک، عمرہ ویزوں کی بندر بانٹ، حج انتظامات میں قواعد کی خلاف ورزی اور اقلیتی برادری کے فنڈز میں کٹوتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔خطیبِ پارلیمنٹ کی واپسی اور اراکین کا شدید ردعمل’ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پارلیمنٹ کے خطیب کو سپیکر قومی اسمبلی کی باقاعدہ منظوری کے باوجود عمرہ ادائیگی کے سفر سے واپس بھجوا دیا گیا۔ یہ خطیب اس سرکاری وفد کا حصہ تھے جو ہر سال 12 ربیع الاول کو روضہ رسولۖ پر حاضری کے لیے روانہ ہوتا ہے۔ کمیٹی اراکین نے وفاقی حکومت اور اسپیکر آفس کے اس رویے کو انتہائی تضحیک آمیز قرار دیا۔ رکنِ کمیٹی شگفتہ جمانی نے دوٹوک مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے وقار پر ہونے والے اس حملے کے خلاف ایوان میں نئی قرارداد لائی جائے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام اور خود خطیبِ پارلیمنٹ کو طلب کر کے یہ معلوم کیا جائے گا کہ یہ توہین کس کے حکم پر کی گئی۔ اجلاس کے دوران نعیمہ کشور نے ایک اور بڑا انکشاف کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر عمرہ ویزے اراکینِ پارلیمنٹ کے نام پر جاری ہوئے تھے تو پھر اراکین کی فیملیز کے نام پر ویزے کس نے اور کس قاعدے کے تحت لگوائے؟ کمیٹی نے وزارتِ مذہبی امور سے اس مبینہ گٹھ جوڑ اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت باز پرس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ اعجاز الحق کی تنبیہ اور وزیر مملکت پر طنز، اجلاس میں شریک رکنِ اسمبلی اعجاز الحق نے حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر ہر سال سرکاری وفد بھجوانا ہی ہے تو اسے مکمل پروٹوکول اور باوقار طریقے سے بھیجا جائے، اور وفد کے ساتھ لازمی طور پر وفاقی وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کو جانا چاہیے۔ اسی دوران انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یا پھر وزیر مملکت (کھیل داس کوہستانی) کو مسلمان کر کے ساتھ بھجوا دیا جائے۔ ان کے اس جملے پر کمیٹی روم میں قہقہے تو گونج اٹھے، لیکن پارلیمنٹ کی ساکھ اور عزت کی بحالی کا سوال جوں کا توں برقرار رہا۔اقلیتی فنڈز میں کٹوتی پر حکومت آڑے ہاتھوں’اقلیتی برادری کے حقوق کے حوالے سے نیلسن عظیم نے حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے اقلیتی عبادت گاہوں کے لیے 50 کروڑ روپے کی سفارش کی تھی، مگر حکومت نے صرف 10 کروڑ روپے منظور کیے۔ نیلسن عظیم نے سوال اٹھایا کہ جب 10 کروڑ روپے میں ایک گلی بھی پختہ نہیں ہوتی، تو ملک بھر کے مندروں، گرجا گھروں اور گردواروں کی تزئین و آرائش کیسے ممکن ہوگی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح مسلمانوں کو حج اور زیارات کی سہولت حاصل ہے، اسی طرح اقلیتی برادری کو بھی اپنے مقدس مقامات پر جانے کی اجازت دی جائے، اور وہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کریں گے۔حج انتظامات میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی؛ وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ، اجلاس کا سب سے بڑا انکشاف حج انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ تھی، جس میں پیپرا رولز کی کھلی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی تعلیمات کا جواز بنا کر پہلے ایک کمیٹی کو مسترد کیا گیا، اور بعد ازاں شفاف ٹینڈرنگ کے عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند طریقے سے دوسری اور پھر تیسری کمیٹی کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ کمیٹی نے اس سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگی پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت سے آئندہ اجلاس میں مکمل وضاحت طلب کر لی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی حکومت کے تعاون سے بننے والے "اسوہ حسنہ میوزیم” کے منصوبے میں تاخیر پر بھی وزارت سے جواب مانگا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر 28ویں ترمیم کا شوشہ، اجلاس کے اختتام پر اعجاز الحق کے ایک جملے نے ماحول میں نئی بحث چھیڑ دی۔ آئندہ اجلاس کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا اجلاس 16 نومبر کو متوقع ہے، کہیں حکومت اس دوران 28ویں آئینی ترمیم ہی نہ لے آئے، ورنہ مجھے ووٹ دینے کے لیے پھر بیرون ملک سے واپس آنا پڑے گا۔عمران خان بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، راجہ ناصر عباس اور سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی سے ناخوش، بڑے فیصلوں کا امکان،لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں نئی صف بندی کی تیاریاں، پارٹی قیادت کے کردار، سیاسی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے، تنظیمی ذمہ داریوں میں ردوبدل اور اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی اے ای امتحانات 2026 میں کامیابی کا تناسب 97.77 فیصد رہا

      زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے مہنگی

      انطالیہ: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ازبکستان کے وزیر زراعت علی شیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.