لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے وفاقی حکومت سے بھی عملی اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے خاتون نادرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت منسٹری آف کامرس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو بھی اس معاملے پر لکھ دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس معاملے پر کیا اقدامات کیے گئے ہیں، رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ معاملہ کابینہ میں کب تک جائے گا، عملی اقدامات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے یہ بھی پوچھا کہ کیا اسمارٹ گلاسز کا معاملہ اٹھایا گیا ہے یا نہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر اس معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد اسے کابینہ کو ارسال کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو بھی اس حوالے سے لکھ دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف میر عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق اسمارٹ گلاسز کی ریکارڈنگ یا اس حوالے سے کسی متاثرہ شہری کی درخواست این سی سی آئی اے میں زیر سماعت نہیں ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔
بریکنگ نیوز
- امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق
- غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستان سے 2.4ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل کرنیکا انکشاف
- گلگت بلتستان؛ یاسین میں مسافر گاڑی کا خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق
- حضرت سلطان باہو کا 346 واں عرس عقیدت و احترام سے شروع ہوگیا
- لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست پرپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نیشنل پاپولیشن کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- لاہور،سموگ کے پیش نظرتمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں طلباء کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
- کاہنہ، فارم ہائوس پر شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق
- لاہور ہائیکورٹ’ میٹا گلاسز پر پابندی کیلئے درخواست’ پنجاب حکومت کے وکیل آئندہ سماعت پر طلب
- مبینہ مغویہ کی عدم بازیابی کیس ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ذاتی حیثیت میں طلب
- خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر کے خلاف درخواست نمٹادی گئی
- ازبکستان کی پاکستان کو بیجوں، باغبانی’ لائیوسٹاک شعبوں میںتعاون کی پیشکش
- واسا کی واٹر ٹیسٹنگ کا بین الاقوامی معیار کے تحت ایکریڈیشن کا مرحلہ مکمل
- لاہور ،گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار
- وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، ”دھی رانی پروگرام” کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں گروپ فوٹو میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور معاون خصوصی علی ڈار بھی ہمراہ ہیں۔
- پاک فوج کا ضلع باغ میںمفت ویٹرنری کیمپ،1ہزارسے زائدجانوروں کامعائنہ
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائکیلں چوری
- بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی قیادت اہم رہنماوں پر عدم اطمینان کا انکشاف
- معدنیات خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں صاف توانائی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صنعتی پیداوار میں فعال کردار چاہتے اسحاق ڈار
- سکوک اجرا کا 10کھرب روپے کا سنگ میل عبورحکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کئلئے پر عزم ہے وزیر خزانہ
