لاہور (این این آئی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سموگ کے پیش نظر سرکاری و نجی
اسکولوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے طلبہ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور سموگ سے بچائو کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تلقین کی جائے، جبکہ اسکولوں میں سموگ سے بچا اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی سیمینار بھی منعقد کیے جائیں۔حکام نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سموگ سے بچائو کے تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کی صحت کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
