Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے مہنگی
    • انطالیہ: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ازبکستان کے وزیر زراعت علی شیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں مبینہ کرپشن رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • محکمہ اوقاف کے منیجر ز خالد’ کریم نواز بھٹہ اور نگران کو اینٹی کرپشن نے مختلف دنوں میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
    • دورے کا بڑا مقصد کارکنوں ‘ رہنمائوں سے ملاقات کرنا ہے: فریال تالپور
    • امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق
    • غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستان سے 2.4ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل کرنیکا انکشاف
    • گلگت بلتستان؛ یاسین میں مسافر گاڑی کا خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق
    • حضرت سلطان باہو کا 346 واں عرس عقیدت و احترام سے شروع ہوگیا
    • لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست پرپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نیشنل پاپولیشن کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • لاہور،سموگ کے پیش نظرتمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں طلباء کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
    • کاہنہ، فارم ہائوس پر شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ’ میٹا گلاسز پر پابندی کیلئے درخواست’ پنجاب حکومت کے وکیل آئندہ سماعت پر طلب
    • مبینہ مغویہ کی عدم بازیابی کیس ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ذاتی حیثیت میں طلب
    • خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر کے خلاف درخواست نمٹادی گئی
    • ازبکستان کی پاکستان کو بیجوں، باغبانی’ لائیوسٹاک شعبوں میںتعاون کی پیشکش
    • واسا کی واٹر ٹیسٹنگ کا بین الاقوامی معیار کے تحت ایکریڈیشن کا مرحلہ مکمل
    • لاہور ،گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محکمہ اوقاف پنجاب میں مبینہ کرپشن رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( خبر نگار)محکمہ اوقاف پنجاب میں مبینہ کرپشن، رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف اینٹی کرپشن نے ڈیرے ڈال دیے، محکمہ کے افسران اور اہلکار یکے بعد دیگرے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے لگے، خانیوال کے منیجر خالد کو مبینہ طور پر پراپرٹی کی منتقلی کے عوض 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف میں کرپشن کے یہ واقعات کسی ایک افسر یا ضلع تک محدود نہیں بلکہ مختلف اضلاع میں سامنے آنے والے انکشافات نے پورے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل خانیوال ہی سے محکمہ اوقاف کے ایک کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ اس سے پہلے مظفرگڑھ میں منیجر اوقاف کریم نواز بھٹہ کو مبینہ طور پر اپنے ہی نگران سے 40 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح محکمہ اوقاف کے مزید دو نگران بھی رشوت ستانی کے الزامات پر گرفتار ہو چکے ہیں، جو تاحال جیل میں ہیں اور ذرائع کے مطابق انہیں ابھی ضمانت بھی نہیں مل سکی۔ کرپشن کے ان واقعات کی فہرست یہیں ختم نہیں ہوتی، سال 2025 میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نور رفیق کو بھی مبینہ طور پر ٹھیکیدار سے دو لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ جب محکمہ کے منیجرز، کلرک، نگران اور اعلی سطح کے افسران تک رشوت ستانی کے الزامات کی زد میں آ رہے ہوں تو پھر ادارے کے اندر شفافیت، میرٹ اور احتساب کا نظام کہاں ہے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کی قیمتی جائیدادوں کی منتقلی، پٹہ داری، ٹھیکوں اور سرکاری اراضی پر مبینہ قبضوں کے معاملات میں بدعنوان عناصر کی ملی بھگت کے الزامات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ ان گرفتاریوں نے اس تاثر کو مزید تقویت دی ہے کہ محکمہ کی قیمتی املاک اور ریونیو کے معاملات میں کہیں نہ کہیں ایسا نظام موجود ہے جس سے مبینہ طور پر کرپٹ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ محکمہ اوقاف کے پاس اربوں روپے مالیت کی قیمتی جائیدادیں اور آمدن کے وسیع ذرائع موجود ہیں، لیکن اگر انہی اثاثوں کی منتقلی، لیز اور پٹہ داری کے معاملات رشوت کے بغیر طے نہیں ہوتے تو ادارے کی آمدن میں اضافے اور مالی استحکام کے دعوے محض کاغذی کارروائی بن کر رہ جائیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف محض گرفتاریوں پر اکتفا کرنے کے بجائے محکمہ کی تمام مشکوک جائیدادوں کی منتقلی، پٹہ داری، ٹھیکوں اور قبضوں کا اعلی سطحی فرانزک آڈٹ کرائیں، گرفتار اور زیر تفتیش افسران کے اثاثوں اور مالی معاملات کی چھان بین کی جائے اور ان کے مبینہ سرپرستوں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ بصورت دیگر چند اہلکاروں کی گرفتاریاں تو ہوتی رہیں گی، مگر محکمہ اوقاف کی قیمتی املاک اور قومی خزانے کو مبینہ کرپشن کی دیمک چاٹتی رہے گی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے مہنگی

      انطالیہ: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ازبکستان کے وزیر زراعت علی شیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

      لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.