لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے
سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئیمقامی وکیل کی جانب سے مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مسترد کردی عدالت نے مرکزی درخواست پر سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ علایا سلیم کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار کے وکیل بہت اچھے طریقے سے کیس لیکر چل رہی ہیں درخواست گزار کی جانب سے شیزہ قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے،
