غزہ (این این آئی)غزہ کی شہری دفاعی سروس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں نصیر اسپتال کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فضائی حملے میں اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ ترجمان کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں نصیر اسپتال کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے،حملہ جمعرات کی صبح سویرے کیا گیا۔غزہ کی شہری دفاعی سروس کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
