برکلے، کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس (یوسی ایل اے) کے ماہرین نے بالغ افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ پورا دن بے عملی میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے نہ گزاریں کیونکہ اس سے ان کے دماغ میں وہ تبدیلیاں پیدا ہوسکتی ہیں جو ان کی یادداشت کو متاثر کرسکتی ہیں۔پبلک لائبریری سائنس (پی ایل او ایس) میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت دماغ کے ایک گوشے ’میڈیئل ٹیمپورل لوب‘ کو سکیڑ دیتی ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں آپ کی نئی معلومات اور یادیں تشکیل پاتی ہیں۔ یہ تبدیلی درمیانی عمر اور بزرگ افراد میں ڈیمنشیا اور اکتسابی صلاحیت میں کمی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔اگرچہ یہ ایک چھوٹا سا سروے ہے لیکن اس کے نتائج بہت واضح ہیں۔ ماہرین نے 45 سے 75 سال کے 35 رضا کاروں کو بھرتی کیا۔ جن سے گزشتہ ہفتے ان کے بیٹھے رہنے اور جسمانی سرگرمیوں کے معمولات کے بارے میں سوالات کیے گئے اور پوچھا گیا کہ وہ روزانہ کتنے گھنٹے بیٹھے بیٹھے گزارتے ہیں۔اس دوران ہائی ریزولوشن ایم آر آئی کی مدد سے شرکا کے دماغی اسکین بھی لیے جاتے رہے۔ اسکین میں میڈیئل ٹیمپورل لوب کی جسامت کو بطور خاص نوٹ کیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ کرسی پر بیٹھے رہنے کی بری عادت سے دماغی حصے کو جو نقصان پہنچتا ہے اس کے اثرات زائل کرنے کے لیے زوردار ورزش بھی ناکافی رہتی ہے۔شرکا نے بتایا کہ وہ روزانہ اوسطاً تین سے سات گھنٹے بیٹھنے میں گزارتے ہیں۔ اسکین رپورٹ میں نشست میں گزارا جانے والا ہر گھنٹہ دماغی گوشے کے سکڑاو¿ میں اضافے کی وجہ بنا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دماغ کے اس حصے کے سکڑاو¿ سے الزائیمر اور دیگر امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔تاہم اس تحقیق سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سائنس داں یہ نہیں کہہ رہے کہ بیٹھنے سے دماغ سکڑتا ہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ بہت دیر تک بیٹھنا اور دماغ گوشے کے سکڑنے کے درمیان کوئی تعلق ضرور ہے جو طویل عرصے تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔دوسری جانب یہ نتائج بہت ابتدائی ہیں جس میں یہ بھی نہیں پوچھا گیا ہے کہ لوگ درمیان میں کتنے وقفے کے لیے اٹھ کر جاتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس سے بڑا اور تفصیلی سروے کیا جائے گا جس میں وزن، جنس، نسل، رنگت، علاقائی نسبت اور دیگر افعال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔تاہم دیگر کئی اہم سروے میں یہ بات سامنے ا?چکی ہیں کہ مسلسل بیٹھے رہنے کا عمل ہمارے جسمانی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اسی لیے بہتر ہے کہ درمیان میں وقفہ لیا جائے اور کچھ وقت کھڑے ہوکر یا چہل قدمی میں گزارا جائے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور ہائیکورٹ بار’ جج پر مبینہ رشوت کا الزام لگانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان
- کراچی عمرہ زائرین کو گردن تو بخار انفلوئز ا ویکسین کی خریدداری میں مبینہ بے ضابطگیاں ویکسینیشن بند
- 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت7 نومبر تک ملتوی
- لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نادرا میگا سنٹر ساندہ کا اچانک دورہ کر رہے ہیں۔
- لاہور، محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر کا دورہ، عملے کی عدم موجودگی پر اظہار ناراضی، تادیبی کارروائی کا حکم
- ملائیکہ اروڑا برقع پہنے مسجد پہنچ گئی تصاویر وائرل
- پاکستان کی آئی ٹی بر امدات5.5ارب ڈالر ترسیلات زر 44 ارب ڈالر پہنچنے کی توقع وزیر خزانہ
- اردن میں چرچ کے اندر جنازے کے دوران فائرنگ 7 افراد ہلاک
- میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر
- پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی
- فرانس میں مہنگائی کیخلاف دوبارہ مظاہرے شروع 135 افراد گرفتار ہنگاموں کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات
- میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں جنگ بندی کا اعلان
- پولیو سے پاک پاکستان شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا:بلاول بھٹو
- امریکی اور اسرائیلی انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کیخلاف بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں: امریکی جریدہ
- یمن میں سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 16 شہری جاں بحق ہوگئے: ترجمان حوثی
- فلپائنی فضائیہ کے فوجی طیارے فضا میں ٹکرا گئے’ 4پائلٹ ہلاک
- سری لنکا ٹیست سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان بابر اعظم کپتان مقرر
- پنشن ملازم کا قانونی و آئینی حق ، خیرات نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ
- افغان ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازوںمیں اضافہ کا اعلان
- افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی گوریلا کاروائیاں تیز
