ایمسٹر ڈیم(ویب ڈیسک) نیدرلینڈ میں تازہ پانی کا سب سے بڑا اور تین سو سالہ قدیم ایک موتی چار کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدر لینڈ میں گزشتہ روز دنیا کا سبے بڑا تازہ پانی کا ایک موتی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 3 لاکھ 20 ہزار یورو ( 4 کروڑ 31 لاکھ اور 68 ہزار پاکستانی روپوں) میں فروخت کردیا گیا۔ قیمتی موتی کو جاپان کے تجارتی ادارے نے خریدا۔ 765ئ میں بٹاویا سے لائے گئے اس موتی کی ا?خری بار نیلامی 1979ئ میں ہوئی تھی جسے ایمسٹرڈیم پرل سوسائٹی نے خریدا اس سے قبل 1865ئ میں اسے ایک جرمن تاجر نے خریدا تھا۔تین سو سال قدیم موتی کی خاصیت اس کی ساخت اور معیار تبدیل نہ ہونا ہے۔ اس کا وزن 120 گرام ہے اور 2.7 انچ طوالت ہے۔ اپنی مخصوص ساخت کی وجہ سے اسے ” خوابیدہ شیر“ بھی کہا جاتا ہے۔ تین سو سال کے درمیان یہ موتی یورپ کے شاہی خاندان بشمول عظیم کیتھرائن، معروف جیولرز اور نو ا?بادیاتی تاجروں کے پاس رہا ہے۔اس موتی کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ تین سو سال سے اسے کسی انسانی ہاتھ نے تراشا نہیں ہے کیا بلکہ اپنی پیدائش سے اب تک یہ بالکل اصل حالت میں موجود ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
