Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک بھر میں یوم شہادت علیؑ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، مجالس سے نامور علماءکا خطاب

    By Daily Khabrainجون 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pic06-076 LAHORE: Jun 06 – Members of the Shia community mourn during a procession held from Bhati Gate to Imambargah Gamey Shah on the occasion of Youm-e-Ali. ONLINE PHOTO by Sajid Rana
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کرائم رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی ؑکے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ،جلوس کے روٹ پرموبائل سروس بند رہی، مرکزی جلوس کے روٹ پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔ روٹ پر کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو بغیر تمام چیک پوائنٹس سے کلیئر ہوئے داخل ہوئے‘ داخل نہیں ہونے دیا گیا ، اہم عمارت پر سپیشل کمانڈوزاور سنائپرزجبکہ جلوس کے آغاز سے اختتام تک ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ روٹ کے چاروں اطراف تعینات رہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سمیت اضافی کیمروں کی مدد سے بھی پورے روٹ کو مانیٹرکیاجاتا رہا، میٹروٹریک گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہا ،ریسکیو 1122اور ایدھی فاﺅنڈیشن کی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں الرٹ رہیں جبکہ عزاداروں کی مرہم پٹی کیلئے امدادی کیمپ بھی لگائے گئے۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں یوم شہادت حضرت علی عقیدواحترام سے منایا گیا اور اس موقع پر شہر بھر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کا اہتام کیا گیا ہے ۔ یوم شہادت حضرت علی ؑ کا شبیہ ضریہ مبارک مرکزی جلوس اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے صبح نو بجے برآمد ہوا جو اپنے مقر ر کردہ راستوں چوٹا مفتی باقر ،چوک نواب صاحب ، محلہ شیعاں ،گجر گلی اندرون دہلی دروازہ پانی والے تلاب ، رنگ محل پہنچا جہاں جلوس کے شرکاءنے نماز ظہر چوک رنگ محل میں ادا کی جس کے بعد یہ مرکزی جلوس پھر سے اپنے روائتی راستوں ٹبی سٹی اندرون تحصل بازار،بازار حکیماں سے ہو تے ہو ئے اندرون بھاٹی گیٹ اوراندرون بھاٹی گیٹ سے نکل کر بھاٹی چوک اور پھر افطار کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختیام پذیر ہو گیا۔مرکزی جلوس کے علاوہ یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوںمیںواقع امام بارگاہوں میں بھی مجالس اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میںامام بارگاہ زیدی ہاوس شاہ جمال،امام بارگاہ بیت الحزان سمن آباد ، امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ کرشن نگر،علی رضا آباد ٹھوکر نیاز بیگ، مغل پورہ، ساندہ ، اقبال ٹاﺅن ، وحدت روڈ غازی آباد ، ایبٹ روڈ نشاط کالونی کینٹ اورحالی مسجدوامام بارگاہ گلبرگ سمیت دیگر شامل ہیں ۔یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے مرکزی جلوس سمیت شہر بھر کی امام بارگاہوں ان میں منعقد ہونے والے جلوس اور محافلوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی جبکہ ٹریفک پولیس نے بھی متبادل راستوں کیلئے ڈائیوشن وغیرہ لگا کر ٹریفک کی روانی کو روزے کی حالت میں بھی احسن طریقے سے معمول کے مطابق رکھا ۔دوسری جانب میٹرو بس سروس کو بھی جلوس کربلا گامے شاہ داخل ہونے تک گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رکھا گیا۔اس موقع جلوس کے روٹ پر کسی کو بھی بغیر تمام سکیورٹی چیک پوائنٹس اور جامع تلاشی کے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ روٹ پر واقع اُونچی عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہے اور جلوس کے روٹ پر جلوس کی آمد سے اختتام تک پی آر یو اور ڈولفن سکواڈ کی جانب سے مسلسل گشت کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی بند رہی ۔ مرکزی جلوس کے راستوں پر ایدھی فاﺅنڈیشن اور ریسکیو 1122کی ایمبولینسز الرٹ کھڑی رہیں جبکہ قائم کیئے گئے طبی کیمپس میں شدید زخمی ہونے والے عزاداروں کی مرہم پٹی بھی کی جاتی رہے ۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.