کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم لندن کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس ضمن میں وفاق اور صوبہ میں اتفاق رائے ہوگیا۔ اس سے قبل وفاق نے ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے ہوئے اور طے ہوا کہ ملک دشمن سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ملک کے خلاف نعرے لگانے والوں کے سا تھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ الطاف حسین کو سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزات داخلہ اور صوبائی محکمہ داخلہ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم لندن کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جمعرات کو نائن زیرو پر قابل اعتراض نعروں کا نوٹس بھی لیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور اپیل کی تھی کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیاں بند کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے اور وفاق نے اس ضمن میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے نہ صرف وفاق اور صوبہ بلکہ حکومت اور اپوزیشن ایک صفحہ پر ہے اور یہ فیصلہ ہوا کہ پا کستان مخالف عناصر کو کھلے بندوں سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ان کی سرکوبی کیلئے وفاق اور صوبہ رابطے میں رہیں گے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
- دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
- کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
- جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
- دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
- 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
- جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
- ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
- گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
- سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
- غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
- حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
- اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
- کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
- غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
- خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
- آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
