لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون بننے کا عزم کرلیا۔قذافی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں بطور آل راﺅنڈر انتخاب ہوا، بیٹنگ میں بھی ٹیم کیلئے کارآمد ثابت ہونے کی کوشش کرتا ہوں، زمبابوے میں فلیٹ وکٹوں پر بہترین پرفارمنس دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ راشد خان بہت اچھے بولر ہیں، کوشش ہوگی کہ زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بناﺅں جب کہ یاسر شاہ میرے سینئر ہیں، ٹیسٹ میں پاکستان کی فتوحات میں ان کا اہم کردار رہا ہے، دعا ہے ون ڈے میچز میں بھی وہ بہترین پرفارمنس دیں اور مین آف دی سیریز ہوں۔واضح رہے کہ ٹیم 28جون کو زمبابوے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگی۔ ٹرائی اینگولر سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)آصف علی، سرفراز احمد کپتان، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی، حسین طلعت اور حارث سہیل شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
- پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
- سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
- پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
- امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
- سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
- پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
- WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
- 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
- ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
- 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
- 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
- لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
- اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
- افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
- وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
- یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
