Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ناقص پرفارمنس پر محمد حفیظ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainجولائی 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد حفیظ ٹیم میں واپس آنے کے بعد اپنی کارکردگی سے توقعات پوری نہ کرسکے جبکہ کوچ مکی آرتھر نے محمد عامر کو انجریز سے بچانے کے لیے مخصوص اور اہم میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ کی بیٹنگ میں ناقص کارکردگی نے ان کے کیریئر پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ ٹیسٹ آل راو¿نڈر محمد حفیظ ٹیم میں واپسی کے بعد انتظامیہ کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے ہیں اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دونوں میچز میں ناکام رہنے کے بعد ٹور سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو بدھ کو زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ دو ماہ بعد 37 سال کے ہوجائیں گے انہیں بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ حفیظ نے اگر پاکستان ٹیم میں اپنی بیٹنگ کارکردگی میں بہتری پیدا نہ کی تو ان کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گی۔اس وقت قومی سلیکٹرز ورلڈکپ کے لیے منصوبی بندی کررہے ہیں اور حفیظ کی مسلسل خراب کارکردگی ان کا کیس کمزور کررہی ہے۔امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر اور بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کیا جائے گا۔پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو74 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔زمبابوے کے خلاف ہونے والا سیریز کا تیسرا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔محمد حفیظ نے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف 7 رنز بنائے تھے اور 3 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ میں صفر پر آﺅٹ ہوئے تھے۔حارث سہیل جو عام طور پر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہیں انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اوپنر کی حیثیت سے آزمانے کا تجربہ کیا جائے گا۔فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستانی ٹیم انتظامیہ روٹیشن پالیسی کے تحت کھلار ہی ہے۔ عامر نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا جس کے بعد انہیں تین میچوں میں آرام دیا گیا۔زمبابوے کے خلاف میچ میں محمد عامر آل راو¿نڈر محمد نواز کی جگہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ٹورنامنٹ کا ہر میچ نئی پچ پر ہورہا ہے، اگر پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں تازہ وکٹ استعمال نہیں ہوئی تو محمد نواز کو برقرار رکھا جاسکتا ہے تاہم اس کے امکانات بہت کم ہیں۔محمد نواز دونوں میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ منگل کو ہرارے میں پاکستانی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن تھا جس میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، حارث سہیل، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی۔تین قومی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا دونوں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ پاکستان نے دو میں سے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے اس کے 4 پوائنٹس ہیں جبکہ میزبان زمبابوے دونوں میچ ہار چکا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت

      افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.