Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق
    • اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی
    • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات
    • اکستان نے ایشین بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 جیت لی
    • برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن 6 ون ڈے سنچریاں اسکور
    • ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا، بحیرۂ عرب امریکی موجودگی سے پاک ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای
    • نئی دہلی میں 6 ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • یو اے ای میں پروازیں متاثر، کینیڈین ایئرلائن نے دبئی سروس معطل کردی
    • 3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہبازشریف کی قیادت میں ریلی ائیرپورٹ روانہ، سیکیورٹی سخت، موبائل سروس معطل

    By Daily Khabrainجولائی 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے شہبازشریف کی ریلی سمیت دیگر قافلے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے جب کہ اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور جگہ جگہ سڑکیں بند ہیں۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد آج شام لاہور آمد متوقع ہے اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے ان کے استقبال کے لیے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔شہبازشریف کی قیادت میں ریلی لوہاری گیٹ سے ائیرپورٹ روانہ ہوگئی، مسلم لیگ (ن) کے صدر اپنی گاڑی میں سوار ہیں جب کہ ریلی میں 2 کنٹینر شہبازشریف کی گاڑی سے آگے چل رہے ہیں۔کنٹینر پر پرویز رشید، مریم اورنگ زیب، بلال یاسین اور طلال چوہدری سوار ہیں جب کہ اسپیکر پنجاب رانا محمد اقبال اور انتخابی امیدوار بھی ریلی میں شریک ہیں۔ لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مال روڈ سمیت بیشتر مقامات کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا جب کہ پولیس کی جانب سے (ن) لیگ کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاو¿ن بھی جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی جب کہ بتی چوک سے رنگ روڈ تک پولیس تعینات ہے اور راوی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین بھی پہنچا دی گئی۔کلر کہار کے مقام پر مسلم لیگ (ن) کے قافلے کو روکنے پر کارکنان نے احتجاج کیا اور موٹرو ے بلاک کردیا جب کہ گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کے قافلے کو چندہ قلعہ بائے پاس پر روکا گیا تاہم بعدازاں انہیں آگے جانے دیا اور قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں کو کامونکی ٹول پلازہ پر روک لیا گیا۔رہنما (ن) لیگ سردار مہتاب احمد خان کی قیادت میں پشاور سے قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہوگیا جہاں ایک مقام پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھ اکہ سزا بھگتنے کے لیے واپس آنے سے نواز شریف سیاسی تاریخ میں نئی روایت ڈال رہے ہیں۔نگراں صوبائی حکومت نے سہہ پہر 3 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد شہر کے مختلف علاقں میں موبائل فون کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ٹریفک پلان پر ریلی سے قبل عمل درآمد کیا جائے گا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 200 سے زائد وارڈنز فرائض انجام دیں گے۔سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو ایئر پورٹ تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس فراہم کی جائے گی اور ایئرپورٹ تک صرف فضائی مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باعث بس سروس دن بھر بند رہے گی۔
    دوسری جانب راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس سکستھ روڈ پر پولیس تعینات کرتے ہوئے قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی۔ اسی طرح نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں،کارگو اور ایئر لائن کے دفاتر بند کرتے ہوئے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور رہنما موٹر وے ٹول پلازہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے، (ن) لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لاہور روانہ ہوں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.