Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فنڈ نہ ملے توپاکستان ہاکی ولڈ کپ سے باہر ہو سکتا ہے

    By Daily Khabrainجولائی 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pakistani hockey player Muhammad Rizwan during a photo shot in Lahore on February 21, 2010. The 12-nation World Cup, held every four years, opens in New Delhi with a high-voltage India-Pakistan clash on February 28 and runs until March 13. Pakistan's team has been cleared to play by the government and it will depart on February 22. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read Arif Ali/AFP/Getty Images)
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(سپورٹس ڈیسک) ناقص کارکردگی کا شکارپاکستان ہاکی ٹیم مالی مشکلات میں بھی گھرگئی، تربیتی کیمپ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔قومی کپتان رضوان سینئر، ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنزاور ٹیم منیجرو سابق قومی کپتان اولمپئن حسن سردار نے کہا کہ اگرفنڈز نہیں ملے تو پاکستان ایشین گیمزاورعالمی کپ سے باہربھی ہوسکتا ہے۔کپتان نے کہا کہ جیب خالی ہوتوکارکردگی پرفرق تو پڑتا ہی ہے، انھوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ قومی کھلاڑیوں کوکافی عرصے سے فیڈریشن نے یومیہ الاﺅنس کی مد میں واجب الادا رقم اب تک نہیں فراہم کی، تاہم اس کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اورمالی آسودگی نہ ہونے کے باوجود دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہر کیا۔قومی کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اورفٹنس میں بتدریج بہتری آرہی ہے لیکن ان کو معاشی فکر بھی ستارہی ہے، جب کھلاڑی ذہنی طور پر سیٹ نہیں ہوں گے تو بہتر کھیل کیسے پیش کرسکتے ہیں، اگر مالی مسائل درپیش ہوں تو ان سے اچھے نتائج کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔رضوان سینئر نے اپنے ادارے پی آئی اے کو بھی ہدف کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی روکی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی کوشش کی جائے تو اچھا ہو گا، انھوں نے کہا کہ حکومت پی ایچ ایف کی مالی مشکلات کو دورکرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں۔قومی کپتان نے چیمپئنزٹرافی کے دوران پانی اورغذا کی کمیابی پر کہا کہ ایسا کچھ نہیں تھا ، پورے ایونٹ کے دوران ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، پاکستان ہاکی ٹیم کے غیرملکی ہیڈکوچ رولینٹ اولٹمنز نے کہاکہ میں نے پاکستان ٹیم کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ مالی مشکلات کی پرواکیے بغیراپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں۔ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ان کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑی اسی وقت بہتر پرفارم کرتا ہے جب وہ معاشی طور پر آسودہ ہو۔اس موقع پر ٹیم منیجر اور کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن حسن سردار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صورت حال بہت نازک ہے،حکومت نے فنڈز کیوں روکے اس کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی ، فنڈز پچھلی حکومت نے منظور کیے تھے جو کہ اب تک ادا نہیں کیے گئے۔پی ایچ ایف کو مذکورہ فنڈز کی عدم ادائیگی کے سبب ایشین گیمزکی تیاریوں کے سلسلے میں اصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم پر جاری قومی تربیتی کیمپ کی صورت حال بھی مخدوش ہوتی جا رہی ہے ،اگر بر وقت فنڈز کا انتظام نہ ہوا تو خدشہ ہے کہ ہمیں کیمپ بند کرنا پڑیگا اور پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمز میں شرکت بھی مشکوک ہوجائے گی، انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیموں کو ہراﺅ تو دوسری طرف فنڈز روکے جا رہے ہیں جو کسی بھی صورت قومی کھیل کے مفاد میں نہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل میچز اور اسپانسر کی کمی کی وجہ سے ہاکی کو نقصان ہورہا ہے، چیمپئنز ٹرافی کی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، ایونٹ میں بھارت کے خلاف گول کیپر کی تبدیلی کا فیصلہ ہیڈکوچ کا تھا، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت

      افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.