Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انتخابات میں شکست کھانے والے اداکار و گلوکار

    By Daily Khabrainجولائی 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) 25جولائی کو ہونے والے ملک کے 11 ویں عام انتخابات میں جہاں بڑے تجربہ کار اور طاقتور سیاستدان بھی ہار گئے، وہیں ان انتخابات میں چند اداکارو اور گلوکاروں کو بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے زیادہ تر اداکاروں نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، تاہم پنجاب سے بھی انتخابات لڑنے والے گلوکار ہار گئے۔حیران کن بات یہ ہے کہ انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والے ماڈل عباس جعفری جہاں کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس 125 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کی ٹکٹ پر جیت گئے۔وہیں پنجاب کے شہر نارووال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 78 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے گلوکار ابرار الحق ہار گئے۔ابرار الحق نے مسلسل دوسری بار اسی حلقے سے ہارے ہیں۔11 ویں عام انتخابات میں مجموعی طور پر شوبز اور انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والے صرف عباس جعفری ہی جیت پائے ہیں، جنہوں نے کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا تھا۔عباس جعفری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سمیت تمام تر امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔گلوکار جواد احمد نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے این اے 246 اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقوں این اے 131 اور این اے 132 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔جواد احمد نے اپنی نئی سیاسی جماعت ‘برابری پارٹی پاکستان‘ (بی پی پی) بناکر انتخابات میں حصہ لیا۔تاہم بد قسمتی سے وہ تینوں حلقوں سے ہار گئے، کراچی کے این اے 246 لیاری سے انہوں نے محض 408 ووٹ حاصل کیے۔اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شکست سے دوچار ہوئے، جنہوں نے 39 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے عبدالشکور 52 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جواد احمد کو لاہور کے حلقہ این اے 131 سے بھی شکست کھانی پڑی، اس حلقے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 84 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اسی حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے سعد رفیق بھی شکست کھاگئے، انہوں نے 83 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔جواد احمد لاہور کے حلقہ این اے 132 سے بھی ہار گئے، اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 95 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔صوبہ سندھ کے دارالحکومت سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 101 سے پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخاب لڑنے والے ایوب کھوسو کو بھی شکست دیکھنا پڑی۔ایوب کھوسو نے 5 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، اس حلقے سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار فردوس شمیم کامیاب ہوئے، جنہوں نے 28 ہزار سے ووٹ حاصل کیے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے شہر نارروال کے حلقے این اے 78 سے انتخاب لڑنے والے معروف گلوکار ابرار الحق اس بار بھی شکست کھاگئے۔این اے 78 سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال نے ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ابرار الحق نے یہاں سے 88 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔اداکارہ گل رعنا کراچی سے صوبائی حلقے پی ایس 94 سے پیپلز پارٹی کی سیٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھا، مگر وہ بھی ہار گئیں۔پی ایس 94 سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد وجاہت 32 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گل رعنا نے صرف 2458 ووٹ حاصل کیے۔معروف اداکار ساجد حسین نے بھی پیپلز پارٹی کی سیٹ پر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے انتخابات میں حصہ لیا، تاہم وہ بھی جیت نہ پائے۔ساجد حسین نے بھی تحریک انصاف کے امیدوار سے شکست کھائی، اس حلقے سے نجیب ہارون 89 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ساجد حسین نے ساڑھے 7 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.