اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بنی گالہ اسلام آباد میں سواچار سال قبل ملاقات کے حوالے سے نئے امکانات کاخیال ظاہر کیے جانے لگا کیا آئندہ کے وزیر اعظم اس روایت کو برقرار رکھ سکیں گے ؟عوامی حلقوں میں بحث چھڑ گئی نئی روایت قائم کرتے ہوئے مارچ 2014ءمیں اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بنی گالہ اسلام آباد میں حکومت سے سخت ناراض رہنماءعمران خان سے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کی تھی چوہدری نثار علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے یہ ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی اوراسی ملاقات کے بعد بنی گالہ اور گردونواح میں نئی کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا تھا۔عوامی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا عمران خان اس روایت کو برقرار رکھ سکیں گے کیونکہ نواز شریف کی علالت کے باعث پمز ہسپتال اسلام آباد میں موجودگی کے باعث تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمران خان کو نواز شریف سے ملاقات کاموقع بھی دستیاب ہے اور کیا آئندہ ہفتے وزیر اعظم بننے کے بعد وہ متذکرہ روایت کو برقرار رکھ سکیں گے، عوام میں بحث چھڑ گئی ہے۔
کیا عمران خان نواز شریف کی عیادت کرینگے ؟ بحث چھڑ گئی
