تازہ تر ین

”سنجو “کی نمائش سے متاثر”شور شرابا“ کو دوبارہ ریلیز کرنیکا فیصلہ

لاہور(شوبزڈیسک) سہیل خان پروڈکشن نے اپنی فلم شورشرابامناسب وقت پردوبارہ ریلیز کرنے کافیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز فلمساز سہیل خان نے پاکستان فلم ایگزی بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریرلاشاری سے ملاقات کی۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی فلم سنجوکی وجہ سے فلم شورشرابا کودویاتین سینماﺅں کے علاوہ پاکستانی سینماگھروں میں اوپننگ شوزنہیں مل سکے۔ اس لیے شورشراباکی باقاعدہ ریلیزنہیں ہوسکی۔انہوں نے کسی ایسے ویک میں جب کوئی بھارتی فلم کی نمائش نہ ہواپنی فلم کی دو بارہ ریلیزکی خواہش ظاہرکی ۔کیونکہ بھارتی فلم کی موجودگی میں سینماﺅں کوپاکستانی فلم کے لئے شوزدینامشکل ہوتاہے اس لیے وہ خالی ویک میں شورشراباکی دو بارہ نمائش کرناچاہتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میرا بھی شامل ہیں لیکن اس میں ان کا کردار کم ہی ہے فلم فلاپ ہو چکی ہے لیکن جانے کیوں سہیل خان دوبارہ ریلیز کرنے پر بصد ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain