تازہ تر ین

مہوش اور فہد کی فلم کا گیت ”رنگیا“آ گیا‘عید پر ریلیز ہو گی

لاہور (شوبزڈیسک )فلم”لوڈ ویڈنگ “کا میوزک ریلیز کردیا گیا۔یہ فلم عید الاضحی پرپیش ہوگی۔ فلم والا پکچرز کی فلم کا میوزک زی میوزک کمپنی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔ ویڈیو ٹریک میں ”رنگیا“کو شامل کیا گیا ہے۔ موسیقار شانی ارشد نے میوزک ترتیب دیا ہے۔ البم پر مشتمل تمام گانے خوبصورت دھنوں اورشاعری پر مشتمل ہیں ۔ فلم کا ڈانس نمبر رومینٹک سانگ ہے جبکہ گانوں میں زیادہ تر پنجابی رنگ نمایاں ہے۔ ویڈیو ٹریک فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے۔ ریلیز کردہ گانوں میں ”رنگیا، گڈ لک، منڈے لاہور دے، کوچ نہ کریں، اور فکیرا“شامل ہیں۔ فلم عید الاضحی پر ڈسٹریبیوشن کلب کے تعاون سے دنیا بھر میں 22اگست کو ریلیز ہو گی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain