Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بریڈ برن قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    By Daily Khabrainستمبر 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے گرانٹ بریڈ برن کو آئندہ تین سال کے لیے اسٹیو رکسن کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کا نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا۔قومی ٹیم کے سابق کوچ اسٹیو رکسن کا پی سی بی سے معاہدہ رواں سال ختم ہو گیا تھا جس کے بعد وہ مزید یہ ذمے داری نبھانے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔انہوں نے قومی ٹیم کے مسلسل سفر اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مزید ذمہ داری نبھانے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد گرانٹ بریڈ برن کو قومی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔رکسن کی معذرت کے بعد آسٹریلین اسٹیٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ڈیرن بیری کو فیلڈنگ کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی۔سابق وکٹ کیپر بلے باز اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بیرون ملک کل وقتی ملازمت کے لیے تیار نہیں ہیں۔نئے فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیا کپ کے دوران جوائن کریں گے۔گرانٹ بریڈ برن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور بہترین کوالٹی کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم میں کافی بہتری آئی ہے اور جون میں دورہ اسکاٹ لینڈ کے دوران پاکستانی ٹیم کی فزیکل اور فیلڈنگ میں مثبت تبدیلی نظر آئی تھی اور میری بھی کوشش ہوگی کہ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری لاں۔52سالہ بریڈ برن نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ہیں اور 7 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کوچنگ کے شعبے کو اپنایا اور 2008 میں ناردرن ڈسٹرکٹ کے کوچ مقرر کیے گئے۔اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کی انڈر19 اور اے ٹیم کی بھی کوچنگ کی جس کے بعد 2014 میں اسکاٹ لینڈ نے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ان کی خدمات حاصل کیں جو انہوں نے 2018 تک انجام دیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی

      محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی

      انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.