Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
    • حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
    • امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
    • بل گیٹس جیفری ایپسٹین کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی میں پیش
    • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی
    • ICC ویمنز چیمپئینز ٹرافی، کرکٹ آسٹریلیا کو ویمن شیڈول تبدیل کرنا پڑ گیا
    • کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں
    • بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ایرانی حملہ
    • اردن کے ایئربیس پر ایران کا امریکی جنگی طیاروں پر حملہ
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    7غذائیں آپکو بوڑھا کر دیں گی سوچ کر کھائیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 2, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)نوجوان اور تروتازہ نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے اور وہ اس کے لیے سب سے پہلے اپنی غذا میں تبدیلیاں لے کر آتا ہے۔جس طرح جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے ورزش اور غذا انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اسی طرح کچھ غذائیں ایسی ہیں جس کا مسلسل استعمال آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا بھی بنا سکتا ہے۔اگر آپ ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تو ان غذاو¿ں کا استعمال ترک کریں دیں۔
    کینڈی بارز یا مٹھائیاں
    میٹھی اشیاء یا مٹھائیوں کا زیادہ استعمال کسی بھی صورت آپ کے لیے مفید نہیں ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے چینی کس طرح آپ کو جلد عمر رسیدہ بنا سکتی ہے، دو پروٹینز کلوجین اور الاسٹن جو کہ آپ کی جلد کو تازہ اور جوان بناتی ہیں کو سمجھنا ضروری ہے۔ کوئی بھی چیز جو ان دو پروٹینز کو متاثر کرتی ہے اس کا ہماری جلد پر منفی اثر ہوتا ہے اور چینی ان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کو جھریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو چینی سے دور رہیں۔
    جلا ہوا گوشت
    کبھی بھی سیاہ اور جلے ہوئے گوشت کو دیکھیں اور سوچیں کہ وہ کیسے آپ کی صحت کے لیے مفید ہو سکتا ہے اور حقیقت میں بھی یہ آپ کے لیے مفید نہیں ہے۔جلے گوشت میں عموماً پروانفلیمٹری ہائیڈروکاربن ہوتے ہیں جو کہ کلوجین کو متاثر کرتا ہے اور اس سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔ اگر آپ باربی کیو کھانے کے زیادہ ہی شوقین ہے تو اسے چمچ یا کانٹے سے الگ کریں اور پھر گوشت کھائیں۔
    پروسیسڈکاربوہائیڈریٹس
    آپ نے یہ اکثر سنا ہوگا کہ کاربوہائیڈریٹس ہضم ہو کر خالص چینی کی شکل اختیار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے استعمال سے آپ کی عمر وقت سے پہلے بڑھنا شروع ہوتی ہے اور آپ کی جلد بوڑھی دکھتی ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام کی تمام کاربوہائیڈریٹس نقصان دہ ہیں بلکہ مختلف بیجوں، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جن چیزوں سے بچنا چاہیے، ان میں سفید ڈبل روٹی، پیسٹریز اور ناشے میں استعمال کی جانے والی کچھ اجناس کو چھوڑ دیں۔
    مارجرین
    مکھن کا انتہائی مقبول ترین متبادل ‘مارجرین’ جلد کو انتہائی بری طرح سے متاثر کرتا ہے۔ 2001 میں دی جرنل آف امریکن کالج آف نیوٹریشن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ لوگ جو کہ مارجرین کا روزانہ استعمال کرتے ہیں ان کے چہرے پر جھریاں زیادہ ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ مارجرین میں پایا جانے والا مخصوص ‘فیٹ (fat)’ ہے۔
    نمکین غذائیں
    کوئی بھی چیز جس میں نمک کی کثیر مقدار پائی جاتی ہو مثلاً نمکین گوشت، سوپ اور آلو کے چپس وغیرہ، آپ کی جلد کو خشک بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ نمک کی وجہ سے جسم کے خلیوں سے زیادہ مقدار میں مادہ خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہوتی ہے اور جھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔
    شکنجبین یا لیموں پانی
    ہم جانتے ہیں کہ چینی کلوجین کو ختم کر سکتی ہے اور تیزابی خوراک دانتوں کی انیمل (یعنی دانتوں کے اوپر سفید رنگ کی تہہ) کو تباہ کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے شکنجبین یعنی لیموں پانی کا دہرا نقصان ہوتا ہے کیونکہ اس میں چینی اور تیزابیت دونوں موجود ہوتے ہیں۔
    کافی
    ہوسکتا ہے ہر صبح آپ کو آنکھیں کھولنے کے لیے کافی کے ایک کپ کی ضرورت پڑتی ہو مگر اس کے لیے آپ پانی کے ایک گلاس کا سہارا لے لیں تو آپ کے لیے مفید ہوگا۔ کیفین آپ کی جلد سے پانی کو ختم کرسکتی ہے جس سے جلد پر جھریاں پڑسکتی ہیں۔ اس میں چینی اور کریم کا استعمال مزید نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس

    تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت

    گرمی سے نجات کا قدرتی نسخہ؛ املی اور ادرک کا ٹھنڈا شربت صحت کا بھی محافظ

    تازہ ترین

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی

    حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی

    کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.