Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’کوئی نہیں چاہتا تھا کہ میں اور اجے شادی کریں‘

    By Daily Khabrainاکتوبر 19, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ میں دو اداکاروں کی ایک ساتھ شادی مداحوں کے لیے سب سے خاص بات ہوتی ہے، کیوں کہ ان کے دو پسندیدہ اداکار ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔تاہم بہت بولی وڈ کی بہت سی شادیاں ہیں جو آج بھی کامیابی سے چل رہی ہیں جبکہ کچھ غلط فہمیوں اور دیگر مشکلات کے باعث طلاق کی صورت میں ختم ہوگئیں۔بولی وڈ کی کئی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک جوڑی اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی ہے، جنہوں نے سال 1999 میں شادی کی تھی۔کاجول اور اجے دیوگن اپنی شادی سے قبل اور شادی کے بعد بھی کئی نامور فلموں کا حصہ بنتے رہے، ان میں سے کچھ باکس ا?فس پر کامیاب ہوئیں جبکہ کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کاجول اور اجے کی اس رومانوی کہانی کا آغاز کبھی نہیں ہوتا اگر اداکارہ اپنے والد کی بات مان جاتی؟کاجول نے حال ہی میں ایک شو کا حصہ بننے کے بعد اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا اجے دیوگن سے شادی کا فیصلہ ان کی زندگی کا شاید سب سے مشکل فیصلہ تھا اور وہ بڑی مشکل سے اجے سے شادی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کوئی نہیں چاہتا تھا کہ میں اجے سے شادی کروں، میرے والد نے مجھ سے ایک ہفتے تک بات نہیں کی، وہ یہی کہتے تھے کہ میں اتنی کم عمر میں شادی کیوں کرنا چاہتی ہوں، میرا کیریئر بھی اچھا چل رہا ہے، لیکن میں نے یہی کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اجے اور میری شخصیت بہت الگ ہے، ہم دونوں لوگوں سے زیادہ ملتے جھلتے نہیں تھے، اس لیے شادی سے قبل بھی لوگوں نے ہمیں زیادہ ایک ساتھ نہیں دیکھا اور ہر کوئی یہی جاننا چاہتا تھا کہ ہم دونوں ایک جوڑی بن کر کیسے لگیں گے‘۔کاجول نے کہا کہ ’ہم دونوں کی شادی اب تک کامیابی سے اس لیے ہی چل رہی ہے کیوں کہ اس کے لیے ہم دونوں نے محنت کی، اب ہمارے دو بچے بھی ہیں، اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی ہیں اور ہمارے دونوں بچے ہمارے بازو ہیں‘۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے بچے ان کی فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتے کیوں کہ وہ اپنی فلموں میں بےحد روتی ہیں اور بچوں نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ گول مال جیسی فلموں میں کام کریں‘۔کاجول اور اجے دیوگن کی شادی کو رواں سال 24 فروری کو 19 سال مکمل ہوگئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی کاجول سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر اجے دیوگن سے شادی کیوں کی تھی؟اس پر اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’میرے لیے اس دوران شادی کرنا سب سے بہترین فیصلہ تھا، میں شوبز میں 8 سے 9 سال گزار چکی تھی، اس لیے میں سیٹل ہونا چاہتی تھی‘۔اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ وہ ایک سال میں 4 سے 5 فلموں میں کام کرتی تھیں، تاہم وہ ہمیشہ ایسا نہیں چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے شادی کی تاکہ وہ خوش رہ سکیں۔کاجول نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا ا?غاز 1992 میں فلم ’بے خودی‘ سے کیا تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 1993 کی ’بازیگر‘ ثابت ہوئی جس میں ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.