Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’تھپڑ سے نہیں می ٹو سے ڈر لگتا ہے‘

    By Daily Khabrainاکتوبر 30, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار ارباز خان نے اس ہفتے فلم ‘دبنگ’ کی تیسری کڑی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ اور دیگر چیزیں فائنل ہو چکی ہیں اور یہ فلم اگلے سال کے آخر میں ریلیز ہو گی۔تاہم ارباز نے یہ نہیں بتایا کہ اس فلم کی کاسٹ میں ان کی سابق بیگم ملائکہ اروڑہ کا نام ہے یا نہیں جن سے ان کی طلاق ہو چکی ہے اور طلاق کے بعد بھی دونوں اچھے دوست ہیں۔ملائکہ اسی ہفتے اپنی 45 ویں سالگرہ منانے اٹلی پہنچیں اور خبروں کے مطابق ان کے ساتھ ان کے پکے والے دوست ارجن کپور بھی گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس میں وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومتے نظر آئے۔دونوں واپس ممبئی پہنچے تو ایئر پورٹ پرمیڈیا ان کے سواگت کے لیے تیار تھا۔ ملائکہ جب اپنے ٹی وی ریئلٹی شو ‘انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ’ پر پہنچیں تو ان کے ساتھ شو پر موجود کرن جوہر نے پوچھا کہ اٹلی کا ان کا دورہ کیسا رہا تو ملائکہ کا کہنا تھا بہت اچھا اور جب کرن نے شرارت انگیز انداز میں پوچھا کہ اب ایک سلگتے سوال کا جواب دیں کہ کیا وہ اٹلی اکیلی گئی تھیں تو ملائکہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس سوال کو یوں ہی سلگنے دیں۔ملائکہ نے جس انداز میں کرن کے سوال کا جواب دیا اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اس دھوئیں کے پیچھے کہیں نہ کہیں آگ ضرور ہے۔بالی وڈ کا ایک اور شادی شدہ جوڑا ایشوریہ رائے اور ابھشیک بچن کا ہے جنھیں مثالی جوڑا کہا جاتا ہے اور کیوں نہ ہو ابھشیک ہر وہ کام کرتے ہیں جو ان کی شادی شدہ زندگی کو پر امن بنانے کے لیے ضروری ہے۔ایک تو وہ ہر جگہ اپنی بیگم کی خوبصورتی کی تعریف ضرور کرتے ہیں، دوسرے ان کے کام کو کھل کر سراہتے ہیں، اب چاہے وہ کیسا بھی ہو۔ بہر حال ابھشیک کو چار سال بعد کام ملا اور ان کی حالیہ فلم تھی ‘من مرضیاں’ جو باکس آفس پر فلاپ رہی ابھشیک اب اپنی دوسری فلم کے منتظر ہیں۔حال ہی میں صحافی، فلم ناقد اور ہدایت کار انوپما چوپڑہ کے ساتھ بات چیت میں ابھشیک نے اپنی فیورٹ فلم کا نام بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے فیورٹ بالی وڈ فلم ایشوریہ اور سلمان خان کی ‘ہم دل دے چکے صنم’ ہے ساتھ ہی ابھشیک نے یہ بھی بتا دیا کہ وہ اس فلم کے بارے میں ایشوریہ کے ساتھ کبھی بات نہیں کرتے۔یہ کہہ کر ابھشیک نے ثابت کر دیا کہ وہ شادی کو کامیاب بنانے کا ہر گن جانتے ہیں۔ لگتا ہے ابھشیک نے وویک اوبرائے کی کوئی فلم نہیں دیکھی۔’ہم دل دے چکے صنم‘ وہی فلم تھی جس کی شوٹنگ کے دوران ایشوریہ اور سلمان ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے جس کا انجام 2001 میں پوری دنیا نے دیکھا تھا۔ہیش ٹیگ می ٹو کی مہم بالی وڈ میں سونامی بن کر آئی ہے جس میں نانا پاٹیکر سے لے کر سبھاش گھئی اور ساجد خان جیسے کئی بڑے بڑے نام بہہ گئے ہیں۔اداکار جیکی شروف سبھاش گھئی کو اپنا گاڈ فادر مانتے ہیں اور اس دکھ میں انھوں نے کہا کہ کسی بھی عورت کے ساتھ زیادتی غلط ہے لیکن انڈسٹری میں لوگ کھلے عام ایک دورے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں جو غلط ہے۔جیکی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو قصور وار کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہیے اس طرح سر عام کسی کو ذلیل کرنا ٹھیک نہیں۔جیکی صاحب ذیادتی کا شکار لڑکیوں کی خاموشی کے سبب ہی ایسے لوگوں کے حوصلے بلند تھے جو اپنی حیثیت یا رتبے کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے تھے یہ ‘می ٹو’ کی مہم کا ہی نتیجہ ہے کہ آج لوگ زیادتی کرنا تو دور اس بارے میں سوچتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں جس کی مثال گلوکار میکا سنگھ کا وہ انٹرویو ہے جس میں انھوں نے ‘می ٹو’ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر کوئی فین آپ کو خوشی میں بھی ‘آئی لو یو’ کہے تو جواب میں می ٹو کہنے سے ڈر لگتا ہے۔یوں تو گوندا بھی کہہ سکتے ہیں تھپڑ سے نہیں می ٹو سے ڈر لگتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.