تازہ تر ین

صرف 32 تولے سونا چاہئے …. اہم کالعدم دہشتگرد تنظیم کی دھمکی

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہورمیں داعش نے تاجروں سے بھتہ مانگنا شروع کر دیا ہے۔داعش کی جانب سے مال روڈ پر نقی آرکیڈ کے جیولرمحمد آصف کو32تولے سونا بھتہ دینے کا خط موصول ہوا ہے جبکہ بھتہ خوروں نے فون کر کے بھی بھتہ طلب کیا ہے اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ تاجر محمد آصف نے ایس پی سول لائنز کو داعش کے خط سے متعلق آگاہ کر دیاہے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے تحریری درخواست بھی دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق وہ اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آ جائیںگے۔
داعش‘ خط


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain