اسلام آباد (آن لائن) وزارت پٹرولیم میں 9 ارب 44 کروڑ روپے کی بدعنوانی اور کرپشن کا نیا سکینڈل امنے آ گیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کے اعلی افسران اس بڑے سکینڈلز کے اہم کردار ہیں جنہوں نے مل کر قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔ افسران نے یہ بدعنوانی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو اندھیرے میں رکھ کر کی ہے ۔ آن لائن کو ملنے والی سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل گیس وزارت پٹرولیم چار سرکاری گیس اور آئل کمپنیوں سے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 9 ارب 44 کروڑ روپے وصول ہی نہیں کر سکے جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی ، سوئی سدرن گیس ماڑی گیس کمپنی اور پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ شامل ہیں جن سے اربوں روپے کی ریکوری نہیں کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دو گیس کمپنیاں سوئی سدرن اور سوئی نادرن نے اپنی رپورٹ اور سالانہ فنانشنل تفصیلات جو اوگرا میں جمع کرا رکھی ہیں ان میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی ادائیگی کا ذکر کیا گیا ہے اور ادائیگیوں کی بنا پر اوگرا سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن دوسری طرف یہ رقوم قومی خزانہ میں جمع ہی نہیں کرائی جا سکیں ۔ رپورٹ کے مطابق جب یہ معاملہ اعلی حکام کے نوٹس میں لایا گیا تو ڈی جی گیس نے اقرار کیا کہ 2 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں جبکہ باقی 7 ارب روپے وصول کرنے باقی ہیں تاہم 2 ارب 62 کروڑ قومی خزانہ میں جمع کرانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ وزارت پٹرولیم نے اس پورے معاملہ کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
- امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
- پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
- پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
- زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
- جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
- شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
- اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
- ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
- محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
- غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
- انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
- ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
- پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
- بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
- سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
- بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
- پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
- پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
- عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
