Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مقبوضہ کشمیر میں خون خرابے کا خدشہ ہے، وزیر خارجہ

    By Daily Khabrainاگست 11, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو ہٹانے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال سے خدشات ہیں کہ مقبوضہ وادی میں مزید خون خرابہ ہوگا۔اسلام ا?باد میں چیبن کے دورے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا چین جانا انتہائی مفید اور بروقت تھا جہاں میری ملاقات چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی سے ہوئی۔چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں میں قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہماری پوزیشن ان کے سامنے رکھی اور چین کا رد عمل ہماری توقعات کے عین مطابق تھا۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا قابل اعتماد اور لازوال دوست ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ پاکستان اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انہوں نے نہ صرف اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے اپنے نمائندے بھی نامزد کر دیے ہیں جو ہمارے افسران کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ میں ایک ایک فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازع معاملہ اور اس کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے حالیہ اقدامات پر ان کا خیال ہے کہ یہ بھارت کا یک طرفہ فیصلہ ہے جس سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوں گے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعے کی نماز کے بعد لوگ احتجاج کے لیے نکلے تو بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وادی میں تشویش ناک صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹرنیٹ، فون اور مواصلات کے ذرائع مکمل طور پر بند ہیں اور مقبوضہ وادی سے خوراک اور ادویات کی کمی کی اطلاعات ا? رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ ا?رٹیکل 370 اور 35 اے کو چھیڑنا ہمارا اندرونی معاملہ ہے لیکن پاکستان ان اقدامات پر شورشرابے کا اختیار رکھتا ہے کیونکہ بھارت نے جبرا? جغرافیائی تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ہے اور بھارت نسل کشی کا اقدام کر رہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ابھی جو صورت حال بن رہی ہے اس سے خدشہ ہے کہ کرفیو کو اٹھاتے ہی خون خرابہ ہوگا کیونکہ کرفیو کو ہمیشہ نافذ نہیں رکھا جاسکتا۔پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اور ا?پشنز بھی زیر غور لارہے ہیں، اللہ نہ کرے کہ کوئی خون خرابہ ہو لیکن ہمیں سنجیدہ خدشات ہیں کہ حالات اس طرف حالات بڑھ رہے ہیں اگر اس طرف جاتے ہیں تو بھی ہم یہ موضوع بھی زیر بحث لارہے ہیں، کیا ہمیں انسانی حقوق کونسل کے دروازے پر دستک دینی ہے اور کب دینی ہے اور بھی پہلو ہیں جن کے بارے میں ہم غور وخوص کررہے ہیں۔انہوں نے سیاسی قیادت سے التماس کی کہ سیاست ضرور کریں لیکن کشمیر کے معاملے پر سب یکجا ہو جائیں، جس طرح پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی اسی طرح ہماری پوری سیاسی قیادت اس معاملے پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گی۔مقبوضہ کشمیر کے موجودہ صورت حال پر بیرونی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں ہماری پہلی ترجیح چین تھی کیونکہ ان کی مشاورت اور ا?مادگی ضروری تھی جو الحمدللہ ہمیں مل گئی اور اب مزید سفارتی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہت سے رہنماو¿ں سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے جبکہ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے میری بات ہو گی کیونکہ انڈونیشیا بھی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایک اور غیر مستقل رکن پولینڈ کے وزیر خارجہ سے بھی بات کروں گا سلامتی کونسل کی صدارت پولینڈ کے پاس ہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم امن کے حامی ہیں جنگ کو خود کشی کے مترادف سمجھتے ہیں لیکن ہم دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں پہلے بھی جب بھارت نے جارحیت کی تو ہم نے دفاعی حق استعمال کیا۔وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو بھرپور انداز میں ہر فورم میں اٹھانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جائیں گے اور ٹھوس انداز میں کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روز قبل ہی چین کے دورے پر گئے تھے جہاں چینی وزیر خارجہ سے بیجنگ میں ملاقات کی تھی۔چین نے اس ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی محاذ پر پاکستانی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان

      وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز

      وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات،ترقیاتی مالی معاونت، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.