Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”لیگی وزراءعدالتی کاروائی پر نہیں عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہیں“ وزیرمملکت براے اطلاعات کی مقبول ٹاک شو میں نامور صحافی ضیا شاہد سے گفتگو

    By Daily Khabrainدسمبر 7, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zia shahid
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان سے درخواست کی ہے کہ پانامہ کیس پر دونوں فریقین کے وکلاءکو ڈانٹ پلائی جائے کہ وہ عدالت سے باہر آ کر عدالتی کارروائی کے بارے بیانات کیوں دیتے ہیں۔ اس سے ہمارے عدل و انصاف کے نظام کی توہین ہو رہی ہے۔ عمران خان اور حکومتی وزراءکو بھی عدالتی کارروائی بارے گفتگو سے گریز کرنا چاہئے۔ چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی عدالتی کارروائی میں جج صاحبان کے جو ریمارکس سننے میں آ رہے ہیں کہ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو شواہد پیش کرنے کا کہا ہے، اگر یہ درست ہے تو بڑی خبر ہے لیکن فیصلے تک اس پر گفتگو نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سرکاری وکیل کو مخالف وکیل کی تذلیل کرتے نہیں دیکھا۔ عدالت میں یہ دوست نہ ہونے کے باوجود بھی ایک دوسرے کو فاصل دوست کہہ کر پکارتے ہیں۔ پانامہ کیس کے دونوں فریقین کو عدالت کی کارروائی باہر آ کر نہیں سنانی چاہئے۔ جج صاحبان کو یہ ڈرامہ بند کروانا چاہئے، ملک میں جنگل کا قانون نہیں بننا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔ شاید کوئی بے و قوف سے بے و قوف آدمی ہی یہ تسلیم کرتا ہو کہ بلاول جو کہہ رہے ہیں وہی پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے۔ بلاول بھٹو صرف نام کے چیئرمین ہیں، اصل چیئرمین آصف زرداری ہیں۔ آصف زرداری نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو دھمکیاں دیں اور پھر خود ملک سے بھاگ گئے۔ ان کی موجودگی میں ملک سے فرار رہے اور اب جب وہ جا چکے ہیں تو زرداری کی واپسی کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل زرداری نے نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشورے بھی دیے اور یہ بھی سننے میں آیا کہ انہوں نے نوازشریف سے کہا کہ راحیل شریف کے علاوہ جس کو مرضی نیا آرمی چیف بنا دو۔ زرداری کی کسی بھی وقت کسی بھی نقطہ پر نوازشریف سے صلح ہو سکتی ہے البتہ ابھی بلاول بھٹو جوش و جذبات میں بیانات دے رہے ہیں، انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔ یہ وہی بلاول بھٹو ہیں کہ جب سندھ اسمبلی میں بانی متحدہ کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی بات ہوئی، تو صرف 11 دنوں بعد انہوں نے کہا کہ انکل بانی متحدہ کو غدار نہیں کیا، وہ تو کراچی کی ابھرتی ہوئی سیاسی قوت ہیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر انہوں نے نعرے لگوائے کہ ”مودی کا جو یار ہے،غدار ہے غدار ہے“ بعد میں ان کا بیان آیا کہ انہوں نے انکل نوازشریف کو غدار نہیں کہا تھا۔ ان کا تو نام ہی نہیں لیا۔ اس لئے بلاول کی باتوں پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ضیا شاہد نے کہا کہ محترمہ بے نظیر سے ان کی اور ان کے مرحوم بیٹے عدنان شاہد کی آخری ملاقات دبئی میں ہوئی، محترمہ نے دونوں کو اپنے آٹو گراف والی کتابیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر جب کوئٹہ آئیں تو ایک انڈین اخبار نویس کے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ الیکشن آتے ہی پاکستان آ گئی ہیں، بھارت میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ جواب میں محترمہ نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میرے حکومت میں آنے سے بھارت کو تشویش ہو، کیا وہ بھول گیا کہ جب سکھوں نے بغاوت کی تھی تو بھارت کی مدد کس نے کی تھی، اس بغاوت کو کچلنے میں میرا کیا کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی مسلم لیگ کے آج کئی حصے ہو چکے ہیں، جس میں سب سے بڑا حصہ نوازلیگ ہے۔ قائداعظمؒ نے کہا تھا کہ ہندو اورمسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں، آج اگر نوازشریف نے ڈپلومیسی یا کسی اور وجہ سے متضاد بیان دیا ہے تو میں اس مسلم لیگ کو نہیں مانتا، میں قائداعظم کے فرمان کو مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون صرف غریب کیلئے ہے۔ ڈاکٹر عاصم اور میئر کراچی وسیم اختر متعدد الزامات کے باوجود رہا ہو چکے ہیں۔ ”را“ کے وہ مجرم جن سے راﺅ انوار نے تسلیم کروایا تھا کہ وہ یہاں دہشتگردی کرنے آئے ہیں غالباً وہ بھی ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بَری ہو چکے ہیں۔ چنیوٹ واقعے پر بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ ایسے واقعات کی بنیاد 99 فیصد غربت ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک متعدد بار کہہ چکا ہے کہ ملک میں 43 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، حکومت کس ترقی کی بات کر رہی ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پانامہ کیس پر تمام شواہد عدالت میں پیش کر چکے ہیں۔ عمران خان کے وکیل وزیراعظم کی تقریروں میں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں اور صرف دلیلیں پیش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے۔ عمران خان صرف اس بات کو لے کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ مریم نواز وزیراعظم کی زیر کفالت ہیں اس لئے نوازشریف کا پانامہ کیس سے تعلق بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت سے باہر آ کر اندر کی کارروائی کو جھوٹے انداز میں پیش کرتے ہیں۔ ن لیگی رہنما صرف عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہیں، عدالتی کارروائی بارے کبھی بات نہیں کی۔ ہمارے وکلاءپانامہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز حکومتی وکیل کے ساتھ سخت رویہ اپنائے ہوئے کہا کہ الزامات آپ پر ہیں لہٰذا ثبوت بھی آپ ہی نے دینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، چند دنوں میں فیصلہ آنے والا ہے۔ شریف خاندان کے بیانات میں تضادات کے بعد وزیراعظم کا عہدے سے قائم رہنا بہت مشکل ہے۔ عدالت میں تمام حقائق پیش ہو چکے، جج صاحبان ہر چیز سے واقف ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے

      پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور

      شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.