Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری نگر میں نقل و حرکت پر دوبارہ پابندی عائد، جھڑپوں میں 24 افراد زخمی

    By Daily Khabrainاگست 18, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    TOPSHOT - Protesters shout slogans at a rally against the Indian government's move to strip Jammu and Kashmir of its autonomy and impose a communications blackout, in Srinagar on August 16, 2019. (Photo by STR / AFP)
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سری نگر (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان جھڑپوں میں 24 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارتی حکام نے اکثر علاقوں میں نقل و حرکت پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 2 سینئر عہدیداران اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں اور پولیس کے درمیان رات گئے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے باعث دوبارہ پابندی عائد کی گئی۔گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے کچھ مقامات میں کرفیو میں نرمی کے بعد سے 24 گھنٹے سے 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ریاستی حکومت گزشتہ 2 ہفتوں سے کرفیو کے نفاذ سے انکار کرتی رہی لیکن چند گھنٹے قبل شہر کے کئی مقامات پر سڑک بند کرکے لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا۔بعض مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے علاقہ مکینوں کو بتایا کہ کرفیو نافذ ہے۔بھارتی حکومت کے 2 سینئر عہدیداران نے بتایا کہ گزشتہ شب پ±رتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 درجن سے افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جو پیلیٹ گنز کا شکار بھی ہوئے۔سری نگر میں مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت اور نئی دہلی میں وفاقی حکومت کے نمائندگان سے حالیہ جھڑپوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق فوری طور پر رابطہ نہیں ہوسکا۔سرکاری ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ سری نگر کے 2 درجن سے زائد مقامات پر مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراﺅ کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر پتھراﺅ کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عینی شاہدین اور حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب سری نگر کے علاقوں ریناواری، نوہٹہ اور گوجوارہ میں زیادہ جھڑپیں ہوئی جہاں بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، چلی گرنیڈز اور پیلیٹ گنز برسائیں۔چلی گرنیڈز میں سرخ مرچ شامل ہوتی ہے جن کے پھٹنے پر آنکھوں اور جلد پر شدید جلن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تیز بدبو بھی آتی ہے۔عہدیداران نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سری نگر کے علاقے صورہ سمیت دیگر علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سورہ کشمیریوں کی جانب سے مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔سینئر حکومتی عہدیدار اور سری نگر کے مرکزی ہسپتال کے حکام نے کہا کہ ہسپتال لائے جانے والے 17 افراد پیلیٹ گنز سے زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 12 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا تھا جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ہسپتال حکام اور ایک پولیس افسر نے بتایا کہ براری پورہ کے رہائشی 65 سالہ محمد ایوب کو گزشتہ دوپہر چلی گرنیڈز اور آنسو گیس برسانے کے نتیجے میں سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ رات میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔آج صبح پیراملٹری پولیس نے سری نگر کے علاقے راج باغ کے رہائشی 35 سالہ جاوید احمد کو اولڈ سٹی جانے سے روک دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’مجھے وہاں اپنے والدین سے ملنے جانا تھا، پولیس نے خاردار تاروں سے راستہ بند کیا ہوا تھا، انہوں نے مجھے علاقے میں کرفیو کے باعث واپس جانے کے لیے کہا‘۔گزشتہ روز 12 دنوں سے جاری بلیک آو¿ٹ کے بعد سری نگر کے کچھ علاقوں میں لینڈ لائنز سروس بحال کردی گئی تھیں جبکہ ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ آج شام تک اکثر ٹیلی فون ایکسچینجز بھی بحال ہوجائیں گی۔تاہم مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل رہیں گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان

      مڈٹرم انتخابات ‘ ٹرمپ کی مقبولیت کو دھچکا’ 64فیصد امریکی کارکردگی سے ناخوش

      آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا’ ٹینکر اور دیگر اشیا ء سمندر میں تیرتی نظر آئیں:عرب ٹی وی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.