تازہ تر ین

نیوز لیک کا فیصلہ اہم ترین شخصیت کریگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف فیصلہ کریں گے کہ نیوز لیک کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ کو جاری کیا جائے یا نہیں اور اس کی روشنی میں اہم سکیورٹی خبر لیک کرنے والے افراد کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو بھی فراہم کی جائے گی۔ نیوز لیک کے حوالے سے ریٹائرڈ جسٹس عامر رضا خان کی سربراہی میں حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جو وزیر داخلہ چودھری نثار کو پیش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ یہ رپورٹ وزیراعظم کو دیں گے۔
نیوز لیک


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain