Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گولڈن ٹیمپل سے کشمیریوں کی مدد کی ہدایت مل گئی، اب بھارت سے خالصتان بھی لیں گے

    By Daily Khabrainاگست 23, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سکھ رہنما سردار پرتاب سنگھ کا کشمیر ریلی سے خطاب میں کہنا ہے کہ دنیا بھر کے سکھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیونکہ گولڈن ٹیمپل سے سکھوں کو کشمیریوں کی مدد کرنے کی ہدایت مل گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 19 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں اقلیتی برادریوں اور نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ریلی میں بچوں، بوڑھوں اور مرد وخواتین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے جنہوں نے یک زبان ہوکر کشمیریوں پر مودی سرکاری کے ظلم وبربریت کی شدید مذمت کی۔کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، صدر آزاد کشمیر۔ریلی سے خطاب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن کشمیری جذبہ ایمانی کے ساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں منظم نسل کشی کر رہی ہے،

    کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں، بھارتی افواج بزدل ہیں، رات کے اندھیرے میں کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔دنیا بھر کے سکھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں: سردار پرتاب سنگھ۔ریلی سے خطاب میں سکھ برادری کے نمائندے سردار پرتاپ سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم بندکرے، ہم کشمیر بھی واپس لیں گے اور اب خالصتان بھی بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیوںکہ گولڈن ٹیمپل سے سکھوں کو کشمیریوں کی مدد کرنے کی ہدایت مل گئی ہے، مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں جلد ہی پاکستان اور خالصتان کا پرچم دہلی پر لہرائیں گے اور ہر ایک ظلم کا حساب ہوگا۔ بشپ ندیم کا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو لگاکر قتل عام کیا جارہاہے، مسیحی برادری پاکستان پر جانیں قربان کرنے کو تیار ہے۔آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، اقلیتی برادری، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے سڑکوں پر آکر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے اقدام کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام آزادی چوک میں دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج گھروں پر

    چھاپے مار کر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عالمی برداری انسانیت کو بچانے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔میرپور اور نکیال سمیت دیگر شہروں میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔فیصل آباد میں گھنٹہ گھر کے اطراف کشمیروں سے یکجہتی کرتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جبکہ ملتان اور لودھراں میں اساتذہ اور طلبہ نے کشمیریوں کےحق میں ریلی نکالی۔گوجرانوالہ، سرگودھا، رحیم یارخان، مظفر گڑھ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں عوام نے سڑکوں پر آکر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔حیدرآباد میں مسیحی برادری بھی کشمیریوں کے حق میں سڑکوں پرنکل آئی جبکہ مسجد جامع ابوالفضل سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی۔کشمور میں اہلسنت و الجماعت کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں سکھ اور ہندو برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاءنے مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاءنے بھارتی اقدامات کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں ۔سکھر میں جمعیت علمائے اسلام، لاڑکانہ میں پی ٹی آئی اور بدین میں جماعت اسلامی نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بابِ خیبر کے سامنے قبائلی عمائدین اور سیاسی پارٹیوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔چارسدہ، مردان، کوہاٹ، اپر کوہستان اور تورغر سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان

      مڈٹرم انتخابات ‘ ٹرمپ کی مقبولیت کو دھچکا’ 64فیصد امریکی کارکردگی سے ناخوش

      آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا’ ٹینکر اور دیگر اشیا ء سمندر میں تیرتی نظر آئیں:عرب ٹی وی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.