Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ٹرمپ کاچٹکلہ

    By Daily Khabrainاگست 26, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیارٹز (ویب ڈیسک) فرانس کے شہر بیارٹز میں جی سیون کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی۔کشمیر کے معاملے پر 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدام کیخلاف کشمیری سخت ترین لاک ڈاﺅن کے باوجود سراپا احتجاج ہیں جبکہ پاکستان بھی اس صورتحال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا، امریکی صدر سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان سے بات کی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتہاپسند قرار دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی نے تکبر میں بڑی غلطی کردی جس سے کشمیریوں کو آزادی کا تاریخی موقع مل گیا۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو یہ پیغام دیا کہ ہندوستان صرف ہندوﺅں کا ہے، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نظریاتی ونگ ہے، مودی بھی اس کے رکن رہے ہیں، ان کی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق ہے جس کا نظریہ ہندوستان صرف ہندوﺅں کا ہے، اس نظریے میں مسلمانوں سے نفرت تھی۔پاکستان کے مسلسل آواز اٹھانے کے باوجود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی برادری کے کانوں میں جوں نہیں رینگ رہی، یہاں تک کہ مسلم ممالک کی بھی اس مسئلے میں خاطر خواہ دلچسپی نظر نہیں آرہی جس کا اعتراف وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں یہ کہہ کر کیا ؛ ‘ دیگر اسلامی ممالک کے کردار پر کہا کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مسلمان حکومتیں تجارت کی وجہ سے ابھی ساتھ نہیں دے رہی ہیں تو آگے ہمارا ساتھ دیں گی۔’نریندر مودی نے جی سیون اجلاس کیلئے فرانس جانے سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت دیگر ممالک کے دورے کیے۔ کشمیر کے معاملے پر مودی سے بات کرنا تو درکنار، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز سے نوازدیا جو بلاشبہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر مودی سے ملاقات میں بھی ٹرمپ نے یہ پیشکش کی لیکن مودی نے یہ کہہ کر ثالثی کی پیشکش ٹھکرادی کہ ‘کشمیر میں حالات قابو میں ہیں اور تمام تصفیہ طلب معاملات باہمی نوعیت کے ہیں’۔فرانس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات جس خوشگوار انداز میں ہوئی اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر پر کسی بھی طرح بھارت پر دباو¿ ڈالنے کیلئے آمادہ نظر نہیں آتا۔ملاقات کے دوران نریندر مودی اپنی قومی زبان ہندی میں گفتگو کررہے تھے اور ایک مترجم اسے انگریزی میں ترجمہ کررہا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو صحافیوں کے ساتھ اکثر ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں، انہوں نے مودی کے انگریزی میں گفتگو نہ کرنے پر صحافیوں سے از راہ مذاق کہا کہ مودی دراصل بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں لیکن اس وقت وہ آپ سے بات نہیں کرنا چاہتے اس لیے ہندی بول رہے ہیں۔یہ سن کر بھارتی وزیراعظم نے زور دار قہقہہ مارا اور دونوں رہنما ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر کچھ دیر ہنستے رہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان

      مڈٹرم انتخابات ‘ ٹرمپ کی مقبولیت کو دھچکا’ 64فیصد امریکی کارکردگی سے ناخوش

      آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا’ ٹینکر اور دیگر اشیا ء سمندر میں تیرتی نظر آئیں:عرب ٹی وی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.