اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ونسٹن پیٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے سیکورٹی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
