اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کیخلاف چھ ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ تحقیقات میں6ارب روپے کی کرپشن‘ بددیانتی‘ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور قومی فنڈز کی لوٹ مار کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال کواگلے چند دنوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے نیب نے حکومت کو پہلے ہی احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت دے چکی ہے
