Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت چاہتی ہے پاکستان گرے لسٹ میں رہے، مریم اورنگزیب

    By Daily Khabrainاگست 22, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pakistani Information Minister Maryam Aurangzeb briefs reporters outside the Supreme Court in Islamabad, Pakistan, Friday, 13, 2018. Pakistan's Supreme Court has barred former Prime Minister Nawaz Sharif from running in elections for life, ruling on a petition asking the tribunal whether the disqualified premier could ever run again. (AP Photo/B.K. Bangash)
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بل کی آڑ میں حکومت سیاسی مخالفین کو رگڑنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ایف اے ٹی ایف بل کے ڈرافٹ میں کیا ہے اور مذکورہ بل پر کسی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے تو وہ اپوزیشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا نام ایف اے ٹی ایف بل میں تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں ڈلوایا بلکہ مسلم لیگ (ن) نے شامل کرایا تھا اور بل پاس کرانے میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے ایف اے ٹی ایف سے متعق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس وقت گرے لسٹ میں ہے اگر بلیک لسٹ ہوجاتا ہے تو معاشی بحران آ سکتا ہے لہذا ہماری حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر سنجیدگی سے کام شروع کیا۔

    علاوہ ازیں شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لائیں کیونکہ وہ ان کے ضمانتی ہیں۔

    جس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت چلانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام لینا پڑتا ہے جبکہ نواز اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات صرف کاغذ لہرانے سے ثابت نہیں ہوتے بلکہ انہیں عدالتوں میں ثابت کرنا ہوتا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت نے چینی چوروں کو این آر او دے کر بیرون ملک فرار کرادیا کیونکہ ملک کی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی منفی 0.4 تک پہنچ چکی، ملک میں عوام کے نام پر 13 ہزار کا قرضہ لے کر قوم کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حوالہ کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے آٹا 33 روپے نہیں بلکہ 87 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف قانونی طریقے اور حکومت پنجاب کی اجازت سے بیرون ملک علاج کرنے گئے ہیں، اگرعبرت کا نشانہ بنانا ہے تو بنائیں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے سربراہ اور اس کے پورے بورڈ کو جس نے رپورٹ لکھا کہ ہم نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں کرسکتے۔

    مریم اورنگزیب کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ لندن جاکر وہ 20 سال کے جوان بن گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ان کے اہلخانہ کی بھی تشویش دور ہوگئی ہے، عدالتیں ان سے رپورٹس مانگ رہی ہیں مگر وہ رپورٹس نہیں پیش کررہے اس کا مطلب ہے کہ ہوسکتا ہے جاتے وقت جو رپورٹس جمع کرائی گئی تھیں وہ بھی جھوٹی تھیں۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ ماہ اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں علاج کے لندن پہنچے تھے۔

    انہیں اکتوبر میں خرابی صحت کے باعث قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے پلیٹلیٹس میں مسلسل کمی کے باعث صحت پیچیدہ ہورہی تھی۔

    ماہر امراض خون نے نواز شریف کو ایکیوٹ امیون تھرمبو سائیٹوپینیا (آئی ٹی پی) نامی بیماری لاحق ہونے کی تشخیص کی تھی جو خون کے خلیات میں خرابی کی علامت ہے۔

    بعدازاں نواز شریف کے علاج کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ نے بتایا تھا کہ ان کے کچھ طبی ٹیسٹس اور علاج بیرونِ ملک میں ہی ممکن ہیں۔

    جس پر العزیزیہ ریفرنس کیس میں قید کی سزا کاٹنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نے بیرونِ ملک روانگی کی اجازت کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    جہاں لاہور ہائی کورٹ نے پہلے ان کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد اسلام آباد کورٹ نے ابتدائی طور پر العزیزیہ ریفرنس میں ان کو 3 دن کی ضمانت دی تھی، بعدازاں درخواست پر مزید سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے ان کی سزا کو 8 ہفتوں کے لیے معطل کردیا تھا۔

    8 نومبر کو شہباز شریف وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی تھی جس کے بعد حکومت نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا جس کے تحت روانگی سے قبل انہیں 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈز جمع کروانے تھے۔

    تاہم انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے علاج کے بعد وطن واپسی کی ضمانت کے لیے 7 ارب روپے کے انڈیمیٹی بانڈز جمع کروانے کی شرط پر بیرونِ ملک جانے سے انکار کردیا تھا۔

    جس کے بعد ان کے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عدالت میں تحریری طور پر اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ نواز شریف کی صحت یابی کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے پر ان کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے جس پر عدالت نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی.

    چنانچہ وزارت داخلہ سے 18 نومبر کو بیرون ملک سفر کے لیے گرین سگنل ملنے کے بعد 19 نومبر کو قائد مسلم لیگ (ن) خصوصی طور پر بلائی گئی ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لندن پہنچ گئے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

      ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

      فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.