شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت وسائل استعمال کرے گی، مخالفین سیاسی میدان میں رہنے کے لیے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی، گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ملکی ترکی میں حکومتی اقدامات کو سراہا اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوش حال بنا رہی ہے، مخالفین سیاسی میدان میں رہنے کے لیے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔